تازہ تر ین
high court

الیکشن ایکٹ کی دفعات 202اور 204معطل

 اسلام آباد (ویب ڈیسک) انتخابی اصلاحات بل 2017 میں سیاسی جماعتوں کے لیے 2 ہزار ممبران کی لازمی شرط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن ایکٹ کی دفعات 202 اور 204 معطل کر دیں۔ عدالت نے الیکشن کمیشن سیمت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ جسٹس عامر فاروق نے سیاسی جماعتوں کی جانب سے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔ ایڈووکیٹ حافظ محمد سفیان اور چوہدری حامد سیاسی جماعتوں کی جانب سے پیش ہوئے۔ وکیل درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ بل میں شامل یہ دفعات آئین پاکستان اور بنیادی انسانی حقوق کے متصادم ہے۔ جس پر عدالت نے الیکشن کمشنن کی جانب سے جاری کیا گیا نوٹس معطل کر دیا۔ نوٹس میں الیکشن ایکٹ 2017 کی شقوں کے تحت سیاسی جماعتوں کو 2 لاکھ روپے اور 2 ہزار سے زائد ممبران کے شناختی کارڈز کی کاپی دستخط کیساتھ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی تھی۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 9 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv