تازہ تر ین

میرا کیخلاف تکذیب نکاح کی درخواستیں خارج، عمران کو جمائما سے پھر شادی کا مشورہ

لاہور(صباح نیوز) اداکارہ میرا نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو دوبارہ سابقہ اہلیہ جمائمہ سے شادی کا مشورہ دے دیا۔بدھ کو اداکارہ میرا کی تکذیب نکاح کیس کی سماعت لاہور کی مقامی عدالت میں ہوئی جہاں اداکارہ بھی عدالت میں پیش ہوئیں۔عدالت نے تکذیب نکاح کیس سے متعلق تین صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا جس میں تمام متفرق درخواستیں خارج کردی گئیں۔دوسری جانب سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ میرا نے چیئرمین پی ٹی آئی کو سابقہ اہلیہ جمائمہ سے دوبارہ شادی کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان اچھے سیاستدان ہیں، انہیں جمائما سے دوبارہ شادی کرلینی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ سیاستدان سے شادی کے بارے میں کبھی نہیں سوچا لیکن لڑکا ڈھونڈ لیا ہے اور اب جلد شادی کروں گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv