لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سموں کے ستائے عوام کی دعائیں رنگ لے آئیں۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں موسم سرما کی پہلی بارش نے سردی میں اضافہ کر دیا۔ بارش سے نہ صرف سموگ میں نمایاں کمی ہوئی بلکہ سردی میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ آج صبح سویرے سے ہی پنجاب بھر میں بادل چھائے رہے۔ رحیم یار خان‘ وہاڑی‘ بہاولپور‘ احمد پور شرقیہ‘ لیہ‘ گوجرہ‘ ٹوبہ ٹیک سنگھ‘ اوکاڑہ‘ میاں چنوں‘ چیچہ وطنی میں خوب بادل برسے جبکہ لاہور میں بھی آج ابر باراں برسے گا۔