تازہ تر ین
shahbaz shareef

ادھر ادھر کی نہ بات کر یہ بتا کہ قافلہ کیوں لٹا، مجھے رہزنوں سے گلہ نہیں تیری رہبری کا سوال ہے، جسٹس اعجاز افضل کا فیصلے میں شعر

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کے منصوبے کا دورہ کیا۔ وزیراعلی نے منصوبے کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا-وزیراعلی نے انسٹی ٹیوٹ کے مختلف حصوں میں جاری کام پر پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منصوبے پر کام کی رفتار کو مزید تیز کیاجائے تاکہ اس منصوبے کا پہلا مرحلہ 25دسمبر تک مکمل ہوسکے-وزیراعلی زیر تعمیر ہسپتال کے مختلف حصوں میں گئے اور انہیں ہسپتال میں جاری تعمیراتی کام کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی -چیف ایگزیکٹو آفیسر انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب نے وزیراعلی کو منصوبے پر اب تک ہونےوالی پیشرفت کے بارے میں آگاہ کیا-وزیراعلیٰ نے موک روم کا معائنہ کیا اور ہیپاٹائٹس فلٹر کلینک کا بھی دورہ کیا۔وہاں موجود مریضوں اور عملے سے ملاقات کی۔مریضوں نے وزیراعلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہیپاٹائٹس فلٹر کلینک میں بہترین علاج معالجہ مل رہا ہے اور یہاں تمام طبی سہولتیں موجود ہیں۔وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے منصوبے کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کے منصوبے کے پہلے مرحلے کو 25دسمبر کو مکمل کرنے کی پوری کوشش کی جا رہی ہے او رامید ہے کہ114بستروں پر مشتمل پہلے مرحلے کا افتتاح 25دسمبر کو کیا جائے گا-منصوبہ پر دن رات کام ہورہاہے- 114بستروں پر مشتمل ہسپتال کے پہلے مرحلے میں آئی سی یو ، سی سی یو، ڈائلسز سنٹراور ایمرجنسی شامل ہوں گے-چیلنجز کے باوجود پوری ٹیم شبانہ روز کام کررہی ہے -یہ مرحلہ کٹھن ضرو ر ہے تاہم زندہ قومیں محنت ،امانت اور دیانت سے کام کرتے ہوئے نا ممکن کو ممکن بنا دیتی ہیں-انشاءاللہامید ہے کہ 25دسمبر 2017ءکو منصوبے کا پہلا مرحلہ آپریشنل کردیا جائے گا جبکہ 360بستروں پر مشتمل مکمل ہسپتال اگلے سال پایہ تکمیل کو پہنچے گا اور اس ہسپتال میں گردوں اور جگر کے امراض میں مبتلا غریب مریضوں کا علاج معالجہ مکمل طور پر مفت ہوگا – مریضوں کے علاج اور آپریشن پر آنے والے اخراجات پنجاب حکومت خود برداشت کرے گی تاہم ہسپتال مکمل ہونے کے بعد ایک ٹرسٹ بنایا جائے گا اور ہسپتال کے ساتھ کمرشل سرگرمیاں بھی شروع کی جائیں گی جس سے غریب مریضوں کو مفت علاج کی فراہمی کے حوالے سے آمد ن حاصل ہوگی-ہسپتال میں کمرشل سرگرمیوں کی مدد سے دکھی انسانیت کی خدمت اور ہسپتال کے اخراجات پورے کئے جائیں گے-بہترین علاج معالجہ پنجاب اور پاکستان کے عوام کا حق ہے اور یہ حق ہم انہیں دیں گے- انہوںنے کہاکہ ہسپتال کے لئے امریکہ، یورپ، مشرق وسطی اور دنیا بھر سے باصلاحیت اور بہترین ڈاکٹروں اور نرسوں کی تلاش کا عمل جاری ہے-کچھ سرجنز،سپیشلسٹ اور نرسیں آچکی ہیں -معروف کڈنی سرجن ڈاکٹر سعید اختر جو ایک درد دل رکھنے والے انسان ہیں ان کی سربراہی میں ہسپتال کا مینجمنٹ کا نظام بنایا جا رہا ہے-یہ ہسپتال پنجاب کا نہیں بلکہ پورے پاکستان کے عوام کا ہے اور یہاں پاکستان بھر کے غریب عوام کو جگراور گردے کے امراض کے علاج کی سہولتیں مفت حاصل ہوںگی-وزیراعلی محمد شہبازشریف نے میڈیا کے نمائندوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ وقت سے پہلے الیکشن کی باتیں وہ لوگ کر رہے ہیں جنہوں نے خیبر پختونخوا کا بیڑہ غرق کیا، جھوٹ، الزام تراشی، تہمت بازی اور یوٹرن جن کا شیوہ ہے-ان کی لغو باتوں کا جواب دینا میں مناسب نہیں سمجھتا- عدالت میں مقدمہ چل رہاہے ،اس کے باوجود یہ صاحب کہہ رہے ہیں کہ شہبازشریف نے مجھے 10ارب روپے کی لالچ دی اور عدالتو ںمیں پیش ہونے کی بجائے کہہ رہے ہیں مقدمہ کو اسلا م آباد یا کسی اور جگہ شفٹ کر دیا جائے-مقدمہ عدالت میں ہو اوریہ عدالت میں پیش ہونے کی بجائے پھر یہی کہہ رہے ہوں کہ مجھے 10ارب روپے کی پیشکش کی گئی تو ان کی بددیانتی کا اس سے بڑا اور کوئی ثبوت ہو نہیں سکتا-ان کی الزام تراشی اس بات کی دلیل ہے کہ ان کا اخلاقی او رسیاسی لحاظ سے دیوالیہ نکل گیاہے -الزام تراشی کرنا اس بات کی دلالت ہے کہ انہوںنے دھرنے کے ذرےعے قوم کا قیمتی وقت ضائع کیا-انہوںنے کہاکہ اگر کے پی کے میں بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہوتی تو وہاں بھی ہسپتالوں کے منصوبے مکمل ہو رہے ہوتے-جعلی وغیر معیاری ا دویات کے خاتمے کے لئے اقدامات ہوتے اور ڈینگی کی وباءکا مقابلہ کیا جاتا-نہ کہ ڈینگی سے ڈر کر پہاڑوں پر بیٹھ کرگپیںماری جاتیں- وزیراعلی نے کہاکہ اورنج لائن میٹروٹرین کا کیس عدالت میں ہے -لاہور ہائی کورٹ نے ڈیڑھ برس قبل اس پر حکم امتناعی جاری کیا تھا ہم اس حوالے سے سپریم کورٹ میں گئے ،پی ٹی آئی نے اس عوامی منصوبے کی بھرپور مخالفت کی اور ہم منصوبے میں تاخیر کا ذمہ دار پی ٹی آئی کو سمجھتے ہیں-انہوںنے میٹروبس منصوبے میں بھی کرپشن کے الزامات لگائے لیکن ایک دھےلے کی کرپشن ثابت نہ کر سکے- قبل ازوقت الیکشن کی باتیں وہی لوگ کررہے ہیں جو نہیں چاہتے کہ اورنج لائن میٹروٹرین ،صحت،تعلیم اور عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے منصوبے مکمل ہوں اور عوام کو معیاری ادویات و جدید تشخیصی سہولتیں ملیں-ان لوگوں نے کے پی کے کے عوام کو تو کچھ نہ دیا لیکن یہ پنجاب کے عوام کا بھی حق چھیننا چاہتے ہیں-ایک او رسوال کے جواب میں وزیراعلی نے کہاکہ غریب قوم کے 6ارب روپے لوٹنے والے زرداری صاحب آج ہمیں بھاشن دے رہے ہیں -غریب قوم کی خون پسینے کی کمائی لوٹنے والوں کو حق نہیں پہنچتا کہ وہ کرپشن کے خلاف درس دیں- زرداری صاحب نے اپنی کرپشن چھپانے کے لئے آئین کا سہارا لیتے ہوئے سپریم کورٹ کے حکم پر خط نہیں لکھا-غریب قوم کے حق پر ڈاکہ ڈالنے والے یاد رکھیں کہ غریبوں کی آہیںآسمانوں کو بھی چیر دیتی ہیں- غریب قوم کے 60ملین ڈالر لوٹنے والے شخص کے لئے مناسب نہیں کہ وہ کرپشن کے خلاف لیکچر دیں-انہوںنے کہا کہ زرداری صاحب کی کیا بات کریں وہ آج بھاشن دے رہے ہیں جنہوں نے قوم کے 6ارب روپے ہڑپ کئے ہوئے ہیں-بد قسمتی کی بات ہے کہ کرپشن میں ملوث شخص بھاش دے رہاہے او رآپ اس کا حوصلہ بھی دیکھیں- ایک اور سوال کے جواب میں وزیراعلی نے کہاکہ افسوس کی بات ہے کہ من گھڑت خبروں کو بہت اچھا لا جاتاہے جبکہ قوم کی کی گئی حقیر خدمت کو میڈیا میں جگہ نہیں ملتی ،اس لئے میڈیا بھی قصور وار ہے-جھوٹ ،الزام اور بہتان تراشی سے قوم کا کلچر بدلنے کی جو کوشش کی جا رہی ہے اگر اس کا راستہ نہ روکا گیا توہم سب ذمہ دار ہوں گے-میڈیا کو یہ بات منظر عام پر لانی چاہےے کہ صوبوں کو ملنے والے ترقیاتی وسائل کی لوٹ مار کس نے کی-اخبارات کو کالم لکھنا چاہےے کہ غریب قوم کے 6ارب روپے کس طرح لوٹے گئے- نندی پور پاور پلانٹ میں اس وقت کے وفاقی وزیر بابر اعوان نے لوٹ مار کی-سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا کہ ان کے خلاف نیب کارروائی کرے -رینٹل پاور پلانٹس کے منصوبوں میں غریب قوم کے اربوں روپے ہڑپ کئے -این آئی سی ایل جیسے اداروں میں ڈاکے ڈالے گئے-پیراڈائز لیکس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کس طرح سب سے بڑے خائن نے ملک بھر میں زمینوں پر قبضے کئے-سرکاری زمینیں سستے داموں خریدی گئی ، پیرا ڈائز لیکس نے نیازی صاحب او ردیگر کردار واضح کئے ہیں-یہ وہ چھبتے ہوئے سوالات ہیں جن کے جواب ڈھونڈنا ہےں-ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں الزامات کا قائل نہیں حقائق بتا رہا ہوں- اس وقت( ن) لیگ او رشریف خاندان کٹہرے میں کھڑے ہیں ،احتساب وہ ہوتا ہے جو بلاامتیاز اور سب کا ہواور نظر بھی آئے-ایک اور سوال کے جواب میں وزیراعلی نے کہاکہ سموگ کی کئی وجوہات ہیں جن لوگوں نے اس کے بارے میں آگاہی مہم نہیں چلائی میں نے اس کا نوٹس لیا ہے -عالمی اداروں کے مطابق ہندوستان کے مشرقی پنجاب میں فصلوں کے بھوسے کو جلانے او ردیگر وجوہات کی بنا پر سموگ کی صورتحال پیدا ہوئی ہے-یہ چیلنج ہے ہم اس سے نمٹیں گے-ایک سوال کے جواب میں وزیراعلی نے کہاکہ محمد نوازشریف ہی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد ہےںاو روہ جو بھی فیصلہ کریں گے اسے من وعن آگے لے کر چلیں گے-وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ صوبے کے عوام کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق تیار کردہ کھانے پینے کی اشیاءکی فراہمی میرا مشن ہے اور پنجاب فوڈ اتھارٹی اس مشن کی تکمیل میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ کھانے پینے کی مضر صحت اشیاءتیار وفروخت کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیںاور ان کی جگہ جیل ہے۔اشیائے خورد و نوش میں ملاوٹ ایک سنگین جرم ہے۔ عوام کو حفظان صحت کے اصولو ںکے مطابق اشیائے خورد و نوش کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائیں گے۔ محنت اورعزم کے ساتھ ذمہ داری نبھائیں گے تو کامیابی قدم چومے گی۔عوام کو کسی بھی صورت ملاوٹ مافیا کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا۔ ملاوٹ مافیا کو انسانی صحت سے نہیں کھیلنے دیں گے۔ صوبے کے عوام مجھے اپنی جان سے زےادہ عزےز ہےں۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف آج سول سیکرٹریٹ میں ویڈیو کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔ دو گھنٹے طویل ویڈیو کانفرنس میںپنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی اور مستقبل کے لائحہ عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اشیائے خورد و نوش میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف قانون کے تحت بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے۔ معیاری اشیائے خورد و نوش عوام کا بنیادی حق ہے اور میں انہیں یہ حق دینے کیلئے آخری حد تک جاﺅں گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مضر صحت اور ملاوٹ والی اشیائے خوردو نوش تیار و فروخت کرنے پر مالک کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ گندے پانی سے سبزیاں کاشت کرنا انسانی زندگیوں سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی گندے پانی سے سبزیاں کاشت کرنے والو ںکے خلاف تسلسل کے ساتھ کارروائی جاری رکھے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو مضر صحت گھی، کوکنگ آئل، دودھ، مصالحہ جات، چائے کی پتی اور دیگر اشیاءکھلانے والے معاشرے کا ناسورہےں اور ایسے عناصر انسانیت کے دشمن ہیں۔ مضرصحت اشیاءتیار و فروخت کرنے والوں کو چند کوڑےوں کی خاطراپنے بچوںکی زندگےوںسے کھےلنے کی ہرگز اجازت نہےں دےں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے صوبائی وزراءاور اراکین پنجاب اسمبلی نے الگ الگ ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہیں جس کے تحت صوبہ بھر میں ترقیاتی منصوبو ںکا جال بچھایا جا رہا ہے اورپسماندہ و کم ترقی یافتہ علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے، یہی وجہ ہے کہ جنوبی پنجاب کی ترقی کےلئے اربوں روپے صرف کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبے شفافیت کے اعتبار سے اپنی مثال آپ ہیں اورترقیاتی منصوبوں سے بچائے گئے اربوں روپے صحت، تعلیم اور دیگر منصوبوں پر خرچ کئے جا رہے ہیں اور ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنانے کےلئے تھرڈ پارٹی آڈٹ سسٹم کا سہرا پنجاب حکومت کے سر ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی ایک ایک پائی کے امین ہیں اور وسائل عوام کی بہتری کےلئے مختص ہیں اور توانائی کے منصوبوں کو ریکارڈ مدت میں مکمل کرکے ناممکن کو ممکن کر دکھایا ہے۔ لوڈشیڈنگ کم ہونے سے ترقی کا عمل تیز ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت مشن تھا، مشن ہے اور مشن رہے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے معروف ہدایتکار ، کہانی نویس اور اداکار استاد نادربلوچ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv