لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے پرعزم ہیں اور وطن عزیز کو آگے لے جانے کے لئے تندہی سے کام کر رہے ہیں۔ جھوٹ اور بے بنیاد الزام تراشی کی سیاست کرنے والوں کی پرواہ کئے بغیر آگے بڑھتے رہیں گے۔ عوام کو خالی نعروں، کھوکھلے دعووں اور منفی سیاست سے کوئی سروکار نہیں۔ منفی سیاست اور قوم کا وقت برباد کرنے والوں کو پشیمانی کے سوا کچھ نہیں ملا۔ عوام صرف ملک کی ترقی اور اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں۔ وہ آج لندن میں مسلم لیگ (ن) کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عوام کی خدمت عبادت سمجھ کر کی ہے اور آج پاکستان پر امن اور ماضی کے مقابلے میں زیادہ روشن ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے دعوے نہیں بلکہ عملی اقدامات کئے ہیں اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرکے ملک کو اندھیروں سے نکالا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے مےں ہر سطح پر مےرٹ کو فروغ دےا گےا ہے اور پنجاب حکومت کے تمام تعلےمی و دےگر پروگرامزمےرٹ پالےسی کے عکاس ہیں۔ کرپشن، سفارش اوراقرباءپروری کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہیںاور منصوبوں میں شفافےت کی حکومتی پالےسےوں کا عالمی ادارے بھی اعتراف کررہے ہےں۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ متوازن ترقےاتی حکمت عملی کے تحت تمام علاقوں مےں ترقےاتی منصوبے مکمل کےے جارہے ہےں اور پسماندہ وکم ترقی ےافتہ علاقوں مےں اربوں روپے کے منصوبے ترجےحی بنےادوں پر مکمل کئے گئے ہےں۔ تمام ترقےاتی منصوبے شفافےت میں اپنی مثال آپ ہےں۔ پاکستان مسلم لےگ(ن) کی حکومت نے گزشتہ سوا چار برس کے دوران عوام کی بے لوث خدمت کی ہے اور پاکستان کو مسائل کے گرداب سے نکال کرترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کی مخلصانہ کاوشےں رنگ لارہی ہےں۔انہوںنے کہاکہ ملک مےں جب پاکستان مسلم لےگ(ن) کی حکومت آتی ہے تو ترقی اورخوشحالی لاتی ہے ۔ 2018ءکے عام انتخابات مےں اےک بار پھر خدمت کی سےاست کی جےت ہوگی۔ دھرنا گروپ کی جھوٹ ،منافقت ،انتشاراورالزام تراشی کی سےاست دفن ہو جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ اپنے دورحکومت مےںکرپشن کے قبرستان بنانے والوں کابھی عوام محاسبہ کرے گی۔ دوسروں پر بے بنیاد الزامات لگانے والوں کا اپنا کردار سوالےہ نشان ہے ۔ پاکستان ترقی کے لحاظ سے بدل رہا ہے جبکہ سےاسی بصےرت سے عاری انتشار پھیلانے والے سےاستدانوں کی سوچ آج بھی نہےں بدلی۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی شفافیت اور اعلیٰ معیارکے ساتھ تکمیل کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی سے بڑھ کر کوئی ترجیح نہیں ہوسکتی۔ ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے آخری سانس بھی وقف ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری لیاقت علی خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں چوہدری لیاقت علی خان کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک منجھے ہوئے پارلیمنٹیرین اور پارٹی کے دیرینہ ساتھی تھے۔ چوہدری لیاقت علی خان نے پارٹی کے لئے گرانقدر خدمات سرانجام دیں اور ہمیشہ عوام کی دل و جان سے خدمت کی۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کی سیاسی و سماجی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ چوہدری لیاقت علی خان مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی عفت لیاقت کے شوہر تھے۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے شیخوپورہ کے علاقے فیروز وٹواں میں عمارت گرنے سے قیمتی انسانی جانو ںکے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔ وزیراعلیٰ نے حادثے کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔