تازہ تر ین

لاہور کے شہری گھنٹوں ذلیل و خوار، ٹریفک پولیس کا ہر چلان ناکام

لاہور(ویب ڈسک)سری لنکا اور پاکستان کے قذافی سٹیڈیم میں میچ کے دوران لاہور پولیس کا ٹریفک پلان فلاپ ہو گیا،صبح سے لے کر رات تک شہر کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک کا شدید دبا رہا ،گاڑیاں گھنٹوں پھنسی رہیں جبکہ سٹیڈیم کے اطراف میں 350 ہوٹل اور ریسٹورنٹ بند ہونے سے بھی شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔تفصیلات کے مطابق شہر میں کرکٹ میچ کی وجہ سے مال روڈ ، گارڈن ٹاﺅن ، فیروز پور روڈ، ڈیوس روڈ ، کیمپس پل ، جیل روڈ ، جناح ہسپتال روڈ ، برکت مارکیٹ سمیت دیگر اہم شاہراہوں پر ٹریفک جام رہی ۔ شہریوں گھنٹوں اپنی گاڑیوں میں محصور ہو کر رہ گئے ۔دور دور تک گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔ میچ کی وجہ سے ٹریفک وارڈنز کے متبادل دئیے گئے راستوں پر بھی ٹریفک جام رہی ،شہری گھروں کو پہنچنے کے لیے گلی محلوں میں راستے تلاش کر تے رہے جس کی وجہ سے وہاں پر بھی ٹریفک جام رہی جبکہ محلہ دار بھی گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ۔ شہری اپنی مدد آپ کے تحت ٹریفک کو کنٹرول کرنے کی کوشش کرتے رہے ۔ ٹریفک وارڈنز متبادل راستوں پر غائب تھے ۔ادھر بند روڈ پر تحریک لبیک یا رسول اللہ کے دھرنے کی وجہ سے بھی ٹریفک جام رہی اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا ۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ سی ٹی او آئے روز ٹریفک کو ٹھیک کرنے کے دعوے کرتے ہیں لیکن آج تو ایسا لگ رہا ہے کہ جیسا کو ئی ٹریفک کا سسٹم ہی نہیں ہے ۔ بعد ازاں سڑکوں پر ٹریفک کا برا حال دیکھا گیا تو سی ٹی او رائے اعجاز خود میدان میں آگئے لیکن کچھ نہ کر پائے ۔ سی ٹی او نے سب اچھا ہے کی رپورٹ دیدی لیکن اسی دوران وحدت روڈ ، پنجاب یونیورسٹی ، کینال روڈ، جناح ہسپتال اور ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک جام نے شہریوں کو پریشان کئے رکھا ۔دوسری طرف قذافی سٹیڈیم کے چاروں اطراف 350 ریسٹورنٹس بند رہے ۔ لبرٹی مارکیٹ ، ایم ایم عالم روڈ ، مین مارکیٹ ، غالب مارکیٹ کے تمام ہوٹل اور ریسٹورنٹ بند تھے ۔ریسٹورنٹس کو تالے لگادئیے گئے جبکہ سٹیڈیم کے اندر موجود ہوٹلوں کے گیس کنکشن بھی منقطع کئے گئے ،کسی کاروباری مرکز یا دکان کے کھلے رہنے کی اجازت بھی نہیں تھی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv