تازہ تر ین
hafiz saeed.jpg

حافظ سعید دہشتگرد نہیں، امریکہ نے تسلیم کر لیا

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ مستحکم اور خوشحال پاکستان ہماری منزل ہے اور عوام کی فلاح و بہبود اور خدمت عبادت ہے۔ وسائل عوام کی امانت ہیں اور انہیں عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جا رہا ہے۔ ترقیاتی منصوبوں کتکمیل سے پورے صوبے کے عوام مستفید ہو رہے ہیں۔ ترقیاتی منصوبے معیار اور شفافیت کے اعتبار سے اپنی مثال آپ ہیں۔ ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کی بچت کرکے ملک کی تاریخ میں ایک نئی تاریخ رقم کی ہے اور پنجاب کے طول و عرض میں آج ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیا گیا ہے اور تمام بڑے منصوبوں میں جنوبی پنجاب کے عوام کو فوقیت دی گئی ہے۔ وہ منتخب نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے آج یہاں ان سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا کہ مفاد عامہ کے بڑے منصوبے امیر اور غریب میں تفاوت کم کرنے کیلئے بنائے گئے ہیں۔ ان منصوبوں کے ذریعے عام آدمی کو اس کا حق دیا گیا ہے، تاہم مٹھی بھر اشرافیہ کو عام آدمی کو معیاری سہولتوں کی فراہمی کے منصوبوں پر اعتراض ہے جس کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ انہوں نے کہا کہ میٹرو بس منصوبے بھی عام آدمی کے لئے ہیں اور لاہور، ملتان اور راولپنڈی ،اسلام آباد کے لاکھوں عوام روزانہ میٹرو بسوں پر سفر کرکے کم وقت میں منزل مقصود تک پہنچ رہے ہیں۔ میٹرو بس عام آدمی کی باعزت سواری ہے۔ میٹرو بس کے بعد اورنج لائن میٹرو ٹرین سے عوام کوسفر کی بہترین سہولتیں میسر ہوں گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ میٹرو بس کے ناقدین اب خود ایسے منصوبے پر عمل پیرا ہیں جو کہ خوشی کی بات ہے۔ نعروں اور دعووں سے عوام کی خدمت نہیں کی جاسکتی۔ بے بنیاد الزامات کی سیاست کرنے والوں نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا۔بعض سےاسی عناصرنے ملک کی ترقی اورعوام کی خوشحالی کے سفرکو کھوٹا کرنے مےںکوئی کسر نہےں چھوڑی۔ دریں اثناءوزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے چینی صدر شی جن پنگ (Mr. Xi Jinping) کے نام اور نظریہ کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے آئین میں شامل کئے جانے پر چین کے صدر شی جن پنگ اور چینی عوام کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ کا نظریہ بلند انسانی اقدار اور مفاد عامہ کی وسیع تر سوچ پر مبنی ہے۔چینی صدر کے نام اور نظریہ کو کمیونسٹ پارٹی کے آئین میں شامل کیا جانا ان کی عظیم قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر شی جن پنگ کے نظریے کے باعث چین نے بے پناہ تیز رفتاری سے ترقی کی ہے۔چینی صدر شی جن پنگ نے بیلٹ اور روڈ کے جرات مندانہ اقدام کے ذرےعے محفوظ مستقبل کی بنیاد رکھی ہے اور یہ اقدام ترقیاتی حکمت عملی کو نئی جہت دے رہا ہے۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے لائن آف کنٹرول پر لیپا سیکٹر میںشہری آبادی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی شدےد مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے بھارتی فائرنگ سے 2 خواتین کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے شہید ہونے والی خواتین کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمیو ںکی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv