تازہ تر ین
imran khan

فوج اور عدلیہ کے سوا تمام اداروں پر نواز شریف کا کنٹرول ہے، عمران خان

 کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے نیب سے دبئی میں پاکستانیوں کی اربوں کی پراپرٹی کی تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیرمین عمران خان نے کہا کہ زرداری اور فریال کو جیل بھیجے بغیر سندھ میں اصلاحات ممکن نہیں، فوج اور عدلیہ کے سوا تمام اداروں پر نواز شریف کا کنٹرول ہے، ہم نے سب کیخلاف ایک بڑی جنگ لڑی جس میں کافی توانائی خرچ ہوگئی، پاناما سے فارغ ہوگئے اب سندھ اور کراچی پر توجہ دیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ جب تک آصف زرداری اور فریال تالپور کو انصاف کے کٹہرےمیں کھڑا نہیں کریں گے جب تک سندھ میں اصلاحات نہیں ہوں گی، نواز شریف کی طرح زرداری بھی مافیا کا سربراہ ہے اور سندھ میں پولیس سمیت تمام اداروں پر ان کا کنٹرول ہے، پولیس اور محکمہ آب پاشی کے ذریعے عوام کو کنٹرول کیا جاتا ہے، پولیس کے ذریعے جھوٹے مقدمات بنائے جاتے ہیں اور کسان کا پانی بند کردیا جاتا ہے۔

عمران خان نے چیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ  دبئی میں پاکستانیوں کی 8 ارب روپے کی پراپرٹیز کی تحقیقات کی جائے، سب سامنے آجائے گا کہ کون لوگ پاکستان سے پیسہ باہر لے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 4 سال کے دوران منی لانڈرنگ کرکے دبئی میں 8 ارب کی پراپرٹی خریدی گئی ہے، عوام کا پیسہ چوری ہوکر باہر بھیجا جا رہا ہے۔

پی ٹی آئی چیرمین نے مزید کہا کہ اندرون سندھ بہت بری حالت ہے جب کہ کراچی کا سب سے بڑا مسئلہ گندا پانی ہے، ٹوٹی سڑکیں اور گندگی کی وجہ کرپشن ہے، جب تک تمام اداروں کو غیر سیاسی نہیں کیا جائے گا تب تک یہ بوجھ بنیں رہیں گے، اداروں میں سیاسی مداخلت نہیں ہونی چاہیے اور جب تک غیر جانبدار اور بلاتفریق احتساب نہیں ہوگا تب تک دہشت گردی ختم نہیں ہوگی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv