تازہ تر ین
guru nayak

ریلوے اسٹیشن بند ،اہم وجہ بھی سامنے آگئی

لاہور (خصوصی رپورٹ) ہمسایہ ملک بھارت سے آنے والے سکھ یاتریوں کی سکیورٹی 4اداروں کی ذمہ داری قرار دے دی گئی۔ یاتریوں کی آمد اور روانگی کے موقع پر واہگہ ریلوے سٹیشن عام شہریوں کیلئے بند رہے گا جبکہ پاکستان میں یاتریوں کیلئے چلائی جانے والی خصوصی ٹرینوں کے اندر مسلح سکیورٹی اہلکاروں کے علاوہ میڈیکل مشن کے لوگ بھی سفر کریں گے۔ ذرائع کے مطابق حسب سابق رواں برس بھی 2نومبر کو ہمسایہ ملک بھارت سے تقریباً اڑھائی ہزار سے زائد سکھ یاتری اپنے بانی گورونانک دیوجی کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچیں گے جو 10روز تک قیام کریں گے۔ متروکہ وقف املاک بورڈ کے حکام جہاں اپنے طور پر انتظامات میں مصروف ہیں وہیں پر وزارت داخلہ اور وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی و حج کی ہدایات کی روشنی میں متعدد وفاقی و صوبائی اداروں نے بھی اپنی اپنی ذمہ داریاں قبول کرتے ہوئے دیگر معاملات کو حتمی شکل دینے کیلئے اعلیٰ سطحی میٹنگ کی۔ ذرائع کے مطابق سکھ یاتریوں کے وطن واپس لوٹنے والے دن بھی واہگہ ریلوے سٹیشن پر عام شہریوں کا داخلہ ممنوع ہو گا جبکہ میڈیا سے وابستہ افراد بھی خصوصی پاسز دکھانے کے بعد ہی واہگہ ریلوے سٹیشن تک جا سکیں گے۔
سکھ یاتریریلوے اسٹیشن بند ،اہم وجہ بھی سامنے آگئی



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv