لاہور: (ویب ڈسک) شہباز شریف نے نیب کو کرپشن کی آماجگاہ قرار دے دیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کہتے ہیں نیب کو صرف سیاسی انتقام کیلئے استعمال کیا گیا، پرویز مشرف کے دور میں نیب کا کام صرف سیاسی مخالفین کو اٹھانا تھا۔ بلوچستان سے آئے طلبہ کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نیب نے صرف کرپشن کو فروغ دیا ہے، بدقسمتی سے اشرافیہ نے اپنی جیبیں بھریں اور اپنی حالت بدلی لیکن قوم کی جیبیں خالی ہیں۔ وزیر اعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ آج اشرافیہ امیر اور عوام غریب ہیں نیب نے اس عمل میں اپنا کردار ادا کیا۔