تازہ تر ین
shahbaz shareef.jpg

وقت آگیا کہ فیصلے کئے جائیں ،شہباز شریف نے عمران خان کو آئینہ دکھا دیا

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے عوام کی ترقی اور خوشحالی ہمیشہ میری ترجیح رہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت نے جنوبی پنجاب کے عوام کی خوشحالی کے لئے اربوں کے وسائل فراہم کئے ہیں۔ جنوبی پنجاب کے عوام کو وہ تمام سہولتیں دی جا رہی ہیں جو وسطی پنجاب میں بسنے والے افراد کو دی گئی ہیں۔ میں جنوبی پنجاب کو وسطی پنجاب کے ہم پلہ لانے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔ تمام بڑے اور اہم منصوبوں میں جنوبی پنجاب کو ہمیشہ فوقیت دی ہے اور ہر پروگرام اور ترقیاتی منصوبوں میں جنوبی پنجاب کا کوٹہ آبادی کے تناسب سے 10 فیصد زائد رکھا گیا ہے۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار ملتان پریس کلب کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کہا کہ میرا دل جنوبی پنجاب کے عوام کے ساتھ دھڑکتا ہے، اس لئے جنوبی پنجاب کے عوام کی ترقی اور خوشحالی پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ خطے میں تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں انقلابی منصوبوں پر عملدرآمد کیا گیا ہے اور ان شعبوں میں اربوں روپے کے منصوبوں پر کام جاری و ساری ہے جبکہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے پروگرام کا آغاز بھی جنوبی پنجاب سے کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اللہ تعالیٰ کی نعمت ہے جس پر ہمیں اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لانا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ 70 برس میں ملک نے بڑے ہچکولے کھائے ہیں۔ہم سب کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر آگے بڑھنا ہے اوردیانت، محنت اور امانت کے ذریعے پاکستان کی تصویر میں خوشنما رنگ بھرنے ہیں۔ اگر اتحاد اور اتفاق سے کام نہ لیا تو آئندہ نسلیں معاف نہیں کریں گی۔ ہر طبقے اور ہر فرد پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ملک کو آگے لے کر جائے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ معاشرے کی تعمیر و ترقی میں میڈیا کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور میڈیا نے عوام میں شعور اور آگاہی پیدا کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے بنیاد الزام تراشیوں اور ایک دوسرے کو چور، ڈاکو کہہ کر معاشرے کو کھوکھلا کیا جا رہا ہے۔ الزام تراشیاں اور جھوٹ بولنے والوں کو اپنی منفی سیاست ترک کر دینی چاہیئے۔ موجودہ حالات میں قیادت کا کردار کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت کے رہنما نے جھوٹ بولے اور بے بنیاد الزامات لگائے۔ ان کو تو لیڈر کہنا بھی درست نہیں کیونکہ لیڈر قوم کی رہنمائی کرتے ہیں۔ بے بنیاد الزامات نہیں لگاتے اور جھوٹ نہیں بولتے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے تو دائیں بائیں خود چور اور ڈاکو کھڑے ہیں اور آپ نوجوانوں کے ذہنوں میں زہر گھول رہے ہیں اور نوجوانوں کو غلط راہ پر ڈال رہے ہیں۔ میں آپ کو عدالتوں میں لے کر گیا لیکن آپ عدالتوں سے بھی بھاگتے ہیں۔ یہ لیڈرشپ کا کردار نہیں۔ معاشرے میں جو خرابیاں پیدا ہو چکی ہیں، انہیں مل کر دور کرنا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ وہ فیصلے کئے جائیں کہ پاکستان اپنے پاﺅں پر کھڑا ہو اور کشکول کو توڑ دیا جائے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی،جس مےںملک کی صورتحال اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کےاگےا۔وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بے بنیاد الزامات لگانے اور جھوٹ بولنے والوں کے دن گنے جا چکے ہیںاور21 کروڑ عوام بہتان طرازی کی منفی سیاست سے بےزار ہو چکے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں شہر خموشاں پراجیکٹ کی توسیع کے حوالے سے پیش رفت اور منصوبے کے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں صوبے کے ڈویژنل ہیڈکوارٹرز اور 8 بڑے شہروں میں شہر خموشاں کی طرز پر ماڈل قبرستان بنانے کا پروگرام فی الفور شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر خموشاں کی طرز پر صوبے کے تمام اضلاع میں ماڈل قبرستان بنائے جائیں گے اور ماڈل قبرستان بنانے کے لئے زمین کی نشاندہی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اس منصوبے پر عملدرآمد کے لئے سٹیرنگ کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سٹیرنگ کمیٹی اور پنجاب شہر خموشاں اتھارٹی مربوط انداز سے اس اہم پراجیکٹ کو آگے بڑھائیں گے۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب مےں قانون اورانصاف کی عملداری کو ہر قےمت پر ےقےنی بناےا جائے گا۔قانون سے کوئی بالاتر نہےں اورقانون سب کے لئے برابر ہے۔انہوںنے کہا کہ تحصےل ہےڈ کوارٹر ہسپتال شکرگڑھ کے اےم اےس پر تشددکے ذمہ داروں کےخلاف پولےس نے فوری اےکشن لےاہے اورپولےس نے اےم پی اے کے بےٹوں کو گرفتار کر کے قانون کی عملداری کو ےقےنی بناےا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے معاشرے سے غربت و افلاس کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام مےں کہا ہے کہ اس دن کا مقصد افلاس کی زندگی گزارنے والے خاندانوںکے حقوق کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے اوریہ دن غربت اور محرومی کی زندگی گزارنے والے لوگوں کی مشکلات کو کم کرنے کیلئے اقدامات کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ غریب اور نادار افراد کی مدد کرنا دین اسلام کا درس ہے۔ غربت معاشرے میں بگاڑ اور امن و امان کے مسائل پیدا کرنے کا باعث بنتی ہے۔ انتہا پسندی اور دہشت گردی کے مسئلے پر قابو پانے کےلئے غربت کا خاتمہ ضروری ہے۔انہوںنے کہا کہ معاشی ناہمواری ختم کرکے غربت کے ناسور کو بہت حد تک کم کیا جا سکتا ہے اوروسائل کی منصفانہ تقسیم کے ذریعے افلاس کے خلاف جنگ جیتی جاسکتی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس (ر) محمد اجمل میاں کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے مناواں میں شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

 



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv