تازہ تر ین
imran-khan

ناز بلوچ ،سمیرا ملک ،عائشہ گلا لئی کے بعد اب ایک اور خاتون رہنماءنے عمران خان کا ساتھ چھوڑ دیا

کراچی (خصوصی رپورٹ) سابق رکن سندھ اسمبلی ارم عظیم نے پی ٹی آئی کی سندھ میں پالیسیوں سے اختلاف کے باعث پارٹی کو چھوڑ دیا سوشل میڈیا پراپنے پیغام میں کہنا تھا کہ سندھ میں پی ٹی آئی اپنا وہ کردار ادا نہیں کررہی جو میری سوچ سے مطابقت رکھتا ہو۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاست میں اپنے مستقبل کا فیصلہ آنے والے دنوں میں کروںگی۔ واضح رہے کہ ارم عظیم فاروقی ایم کیو ایم سے پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوئی تھی۔ ارم عظیم فاروقی نے مزید کہا کہ میں اپنے سپورٹرز کا شکریہ بھی ادا کرتی ہوں ، پی ٹی آئی کی وہ پالیسیاں جو ملک کے مفاد کے لئے ہوں گی ان میں حصہ دار ہوں گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv