تازہ تر ین
Data-Darbar-Lahore.jpg

داتا دربار کی سکیورٹی یا ٹوپی ڈرامہ ،زائرین پریشان ،ذمہ دار ن کیلئے خطرے کی گھنٹی

لاہور (خصوصی رپورٹ) مزار داتا گنج بخشؒ کی سکیورٹی کی آڑ میں پولیس کی جانب سے چار داخلی دروازے چوبیس روز سے بند، گاڑیوں کے داخلہ پر پابندی کے باعث لنگر کی آمد اور لنگر خانہ بند ہے جس کے باعث دربار کی روایت کے برعکس روزانہ ہزاروں افراد لنگر سے محروم اور ملازمین سمیت ہزاروں زائرین مشکلات سے دوچار ہیں ادھر دربار انتظامیہ نے داخلی دروازوں کی بندش سے زائرین کی تعداد اور آمدن میں کمی کے سلسلے میں ڈائریکٹر فنانس اوقاف کو مراسلہ بھجوا دیا ہے۔ باوثوق ذرائع ک ےمطابق مزار داتا گنج بخشؒ پر ممکنہ دہشت گردی کی اطلاع پر پولیس حکام نے دربار پر 2010ءکے سکیورٹی پلان کے مطابق 270 پولیس اہلکاران تعینات کرنے اور سکیورٹی بہتر بنانے کی بجائے پندرہ ستمبر کو دربار کے اندر ہر قسم کی گاڑیوں کا داخلہ بند کرنے سمیت چار داخلی دروازے بند کردیئے جو چوبیس روز گزرنے کے باوجود دوبارہ نہ کھل سکے جس کے باعث دربار کے اندر کام کرنے والے اوقاف ملازمین سمیت روزانہ حاضری کے لیے آنے والے ہزاروں زائرین کو مشکلات کا سامنا ہے، ہزاروں مردو خواتین اور بچوں سمیت بوڑھے زائرین کو شدید گرم موسم میں قطاروں مجیں کھڑے ہو کر داخلے کیلئے مخصوص گیٹ نمبر ایک اور دو سے گزر کر ہی مزار میں جانا پڑتا ہے۔ لیکن دربار انتظامیہ زائرین کی مشکلات کے باوجود پولیس حکام کے سامنے بے بسی کی تصویر بنی ہوئی ہے۔ زائرین کی جانب سے دربار میں لنگر کی آمد اور لنگر خانہ گزشتہ چوبیس روز سے بند ہے اور دربار کی روایت کے برعکس ہزاروں زائرین روزانہ کی بنیاد پر دربار کے لنگر خانہ سے لنگر حاصل کرنے سے محروم ہیں ادھر دربار داخلہ میں درپیش مشکلات کے باعث زائرین کی تعداد میں کمی سمیت دربار سے آمدن میں کمی کا بھی خدشہ پیدا ہوگیا ہے جس کا برملا اظہار زونل ایڈمنسٹریٹر داتا دربار ڈاکٹر نور محمد اعوان نے ڈائریکٹر فنانس اوقاف کو 22ستمبر کو جاری کردہ اپنے مراسلے میں کیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv