لاہور (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کل لندن روانہ ہوں گے ،میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم اورمسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف کل اپنی اہلیہ کی عیادت کیلئے لندن روانہ ہوں گے وہ کل صبح 11 بجے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے پرواز پی کے 757 کے ذریعے روانہ ہوں گے ،نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق نواز شریف نے 4 جنوری کو واپسی کی ٹکٹ بھی بک کرا لی ، سابق وزیراعظم کے ہمراہ محمد حنیف خان بھی ہوں گے اور ان کی سیٹ کا نمبر 1 جے ہو گا۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نوازعلاج کی غرض سے لندن میں مقیم ہےں جہاں ان کی 3 سرجریاں ہو چکی ہیں جبکہ کیموتھراپی شروع ہونے والی ہے،نواز شریف اپنی اہلیہ کی عیادت کے سلسلے میں لندن جا رہے ہیں۔