تازہ تر ین

فحاشی کے سرٹیفکیٹ کی لوٹ سیل،سنسر بورڈ کا انوکھا اقدام

لا ہور (کلچر ل رپورٹر)پنجاب فلم سنسر بورڈ بے حیائی کو فروغ دینے کی مبینہ پالیسی ،بے ہودگی اور عریاں سین ختم کرنے کی بجائے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے قوانین کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے پنجاب کے سینما گھروں میں فلم ”نامعلوم افراد2 “ میں گانوںسمیت کئی سین مشرقی کلچر کے برعکس بنا کر نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو گمراہی کی جانب دھکیلنے کی کوشش شروع کردی گئی ،جنوبی افریقہ کے ساحل سمندر پر جاوید شیخ ،فہد مصطفی خوبرو لڑکیوں کے ساتھ عریان لباس میں ملبوس عورتوں کے ساتھ بے ہودا ڈانس نے پنجاب فلم سنسر بورڈ کی فحاشی سے پاک پالیسی کا پول کھول کر رکھ دیا، گانے نے بے شرمی اور بے حیائی کے ریکارڈ توڑ ڈالے، سینماءگھروں کی زینت بننے والی فلم فیملی پذیرائی حاصل کرنے میں ناکام ہو گئی ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب فلم سنسر بورڈ میں بھارتی فلم کو پاس کرنے کیلئے دو مختلف پینل تشکیل دیئے جاتے ہیں جبکہ انگریزی (ہالی وڈ)پاکستانی (لالی وڈ )کےلئے بھی دو الگ پینل تشکیل دیئے گئے ہیں مگر بے حیائی اور بھارتی فلموں کی طرز پر بنائی جانے والی بے حیا فلم سے بھی بڑھ کر بنائی جانے والے فلم کو سنسربورڈ پنجاب کے ممبران رکن پنجاب اسمبلی کنول نعمان،خالد غیاث ،عائشہ ظہیر ،شاہد شاہ نے اسلامی معاشرے میں بے حیائی کو فروغ دینے کی مبینہ سازش کو کامیاب کرنے کیلئے اس فلم کے بیشتر بے ہودہ سین ختم کرنے کی بجائے پبلک کیلئے نمائش کردی، ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب سنسر بورڈ میں کسی بھی عام فلم کی نمائش کیلئے3کوڈ لازمی قرار دئیے گئے ہیں جس میں بنیادی طور پر پاکستان کی سالمیت ،مذہبی انتشار پسندی اور پاکستانی کلچر کے برعکس عریانیت اور بے حیائی والے جملوں سے پاک ہونا ضروری ہوتا ہے مگر پنجاب فلم سنسر بورڈ کی جانب سے فلموں کے معیار کو مبینہ طور پر سفارشات اور پاکستانی کلچر سے ہٹ کر نمائش کیلئے پیش کردیا گیا جس کے باعث سینماءگھروں کی زینت بننے والی فلم کو جہاں عوامی پذیرائی حاصل نہ ہوسکی وہاں فیملیوں کی جانب سے بھی شدید تحفظات پائے جارہے ہیں کہ نئی نسل میں بے حیائی اور ملکی کلچر کے بغاوت اور اپنی اسلامی روایات کے ساتھ شدید تصادم پیدا ہو جائے گا جہاں بے ہودگی کے ساتھ بزرگوں کی شرم و حیاءبھی ختم ہو جائے گی ۔ذرائع کے مطابقزیبا محمد علی(چیئرپرسن)علیل اوردفترنہیںآتی ہیں اورکنول نعمان ایم پی اے ہےں‘عثمان پیرزادہ اپنا تھیٹر اورہوٹل چلاتے ہیں‘زوریزلاشاری کااپنا سینما گھر۔وہ کیوں فلمیں سنسرکریں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv