تازہ تر ین

قومی کرکٹرز ٹیسٹ رینکنگ بہتر بنانے میں ناکام

دبئی(نیوزایجنسیاں) سری لنکا کے خلاف ابوظہبی ٹیسٹ میں8 وکٹیں لینے کے باوجود یاسر شاہ کی ٹیسٹ رینکنگ میں بہتری نہیں آئی اور وہ 15 ویں پوزیشن پر برقرار ہیں۔آئی سی سی کی جانب سے جاری نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق بیٹسمین اظہر علی ایک درجہ تنزلی کے بعد 8 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ سری لنکا کے خلاف ابوظہبی ٹیسٹ میں8 وکٹیں لینے کے باوجود اسپنر یاسر شاہ کی رینکنگ میں تبدیلی نہیں آئی اور وہ 15 ویں پوزیشن پر برقرار ہیں۔ ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے حارث سہیل نے براہ راست 71 ویں نمبر پر انٹری دی، پہلی اننگز میں ففٹی بنانے والے شان مسعود 105 ویں نمبر تک پہنچ پائے۔واضح رہے کہ پاکستان ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میں سری لنکا کے ہاتھوں 21 رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا، ناکامی کے ساتھ پلیئرز کو رینکنگ میں بھی زیادہ فائدہ نہیں ہوا۔ ٹیسٹ بیٹسمینوں میں پہلی پوزیشن پر آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ موجود ہیں،کیوی بلے بازکین ولیمسن دوسرے، چتیشور پوجارا تیسرے اورڈیوڈوارنرچوتھے نمبر پر موجود ہیں۔بنگلہ دیش کیخلا ف پہلے ٹیسٹ میں عمدہ پرفارمنس پرڈین ایلگرکی 4درجہ بہتری کیساتھ 12ویں پوزیشن آگئی۔فیف ڈوپلیسی کی رینکنگ میں بھی 2درجے بہتری آئی۔ جیمز اینڈرسن دنیا کے نمبر ون ٹیسٹ بولر ہیں۔ بھارتی سپنررویندراجدیجہ کودوسری پوزیشن حاصل ہے۔بھارت کے ہی روی چندرن ایشون تیسرے نمبرپرموجودہیں۔لنکن سپنررنگناہیراتھ کورینکنگ میںچوتھی پوزیشن ملی۔بنگلہ دیش کیخلاف عمدہ پرفارمنس پرکیشومہاراج کی رینکنگ میں بھی بہتری آگئی۔5سیڑھیاں چڑھ کرٹاپ20میں داخل ہوگئے۔بہترین آل راو¿نڈر کا اعزاز بدستور بنگلا دیش کے شکیب الحسن کے پاس ہے۔ رویندرا جدیجہ دوسرے نمبرپرموجودہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv