ممبئی(شوبز ڈیسک ) بالی ووڈ اداکار ادیتیا پنچولی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انہوں نے اداکارہ کنگنا رناوت کو لیگل نوٹس بھیج دیا ہے جب تک کیس عدالت میں ہے ان کے وکیل نے انہیں اس معاملے پر بات کرنے سے منع کیا ہے۔ اگرچہ انہوں نے اس کیس پر کچھ زیادہ گفتگو نہیں کی لیکن اس سے پہلے اپنے ایک انٹرویو میں ادیتیا پنچولی کہنا تھا کنگنا ایک پاگل لڑکی ہے اس کے انٹرویو کو سن کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے جیسے کوئی پاگل بات کر رہا ہو ، کون اس طرح سے بات کرتا ہے ؟ہم ایک عرصے سے انڈسٹری میں ہیں ۔لیکن کبھی کسی نے اس طرح سے الزامات نہیں لگائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کنگنا کو یہ جاننا چاہیے کہ کیچڑ میں پتھر مارنے سے کپڑے اپنے ہی گندے ہوتے ہیں دوسری جانب حیران کن طور پر ادیتیا نے اپنی بیگم اورماضی کی اداکارہ زرینہ وہاب کے ساتھ کنگنا کی فلم سمرن بھی دیکھی اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زرینہ وہاب کا کہنا تھا فلم میں کنگنا کی اداکاری بہت اچھی ہے ،اس نے اس مقام تک پہنچنے کیلئے بہت محنت کی ہے ، میں بہت حیران ہوں کہ کنگنا کیوں بار بار اپنے ماضی کو یاد کرتی ہے ، 15 سال پہلے اس کے اور ادیتیا کے درمیان جو بھی تھا وہ سب اب ماضی کا حصہ ہے ، ہم سب اپنی زندگی میں آگے بڑھ چکے ہیں میرے بچے اب بڑے ہو چکے ہیں اس طرح کی چیزیں پڑھنا ان کیلئے کسی بھی طرح سے مناسب نہیں