لاہور (شوبز ڈیسک) سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ محبت دنیا کی خوبصورت زبان ہے جس سے پوری دنیا میں امن کی فضاءپیدا ہو سکتی ہے ، دنیا کا کوئی مسئلہ ایسا نہیں جو باہمی اتفاق سے حل نہ ہو سکے ۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ بہترین فنکار ہر وقت اچھے کردار کی تلاش میں رہتا ہے جس کے ذریعے ایک مثبت امیج پوری دنیا میں بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ آج دنیا ایٹمی جنگ کے دہانے پر بیٹھی ہے اور بڑی طاقتوں کو اس بات کی سمجھ نہیں آرہی کہ اگر ایٹمی جنگ کا آغاز ہوا تو دنیا کی آبادی ختم ہو جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستانی شروع سے ہی امن کی بنیاد پر یقین رکھتے ہیں۔اور دنیا کو ایٹمی خطرات سے بچانے کے لئے بڑی طاقتوں کو اپنے ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ ختم کرنا ہو گا اور جن ممالک کے درمیان کسی بھی معاملات پر تنازعات ہیں ان کو اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم سے حل کرنا چاہیے۔ بشریٰ انصاری نے کہا کہ بدقسمتی سے انسان نے اپنی تباہی کا سامان خود ہی تیار کر رکھا ہے اگر وہ محبت اور امن کی زمان استعمال کرے تو دنیا کے چپے چپے پر امن اور خوشحالی کا دور شروع ہو جائے گی۔
