ابو ظہبی(آئی این پی) پاکستان اور سری لنکا کے مابین پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ مڈل آرڈر بلے باز حارث سہیل کو ٹیسٹ کیپ دی گئی حارث سہیل پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کھیلنے والے 229 ویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 2ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے، سری لنکن ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، سری لنکن کپتان دنیش چندی مل کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی ماہ سے ٹیم کی کارکردگی اچھی نہیں رہی تاہم امید ہے کہ ٹیم اس بار اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ اگر ٹاس جیت جاتے تو ہم بھی پہلے بیٹنگ کو ترجیح دیتے، قومی ٹیم کی کپتانی بہت بڑا اعزاز ہے ٹیم میں لڑکوں نے بہت محنت کی۔سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں حارث سہیل کو ٹیسٹ کیپ دی گئی ہے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں سمیع اسلم، شان مسعود، اظہر علی، اسد شفیق، بابر اعظم، سرفراز احمد، یاسر شاہ، محمد عامر، محمد عباس اور حسن علی شامل ہیں، ٹیسٹ کیپ ملنے کے بعد حارث سہیل پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کھیلنے والے 229 ویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔
