مکہ المکرمہ (ویب ڈیسک) امام کعبہ ڈاکٹر سعد بن ناصر الشتری نے خطبہ حج کے دوران کہا ہے کہ مسلمانوں کو اپنے اخلاق بہتر بنانے چاہئیں کیونکہ اگر نبی کریم ﷺ کے اخلاق اچھے نہ ہوتے تو لوگوں کی کثیر تعداد ان کے گرد کبھی جمع نہ ہوتی۔خطبہ حج کے دوران امام کعبہ ڈاکٹر سعد بن ناصر الشتری نے امت کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ اپنے اخلاق بہتر بنائیں کیونکہ نبی کریمﷺ کو تمام جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا گیاتھا، آپ ﷺنے بار بار اخلاق بہتر بنانے کی تلقین کی ہے۔ نبی کریم ﷺکے اعلیٰ اخلاق ہی تھے جن کی وجہ سے لوگوں کی کثیر تعداد ان سے متاثر ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ مسلمان بھی سیرت نبوی ﷺ پر عمل کرتے ہوئے اپنے اخلاق بہتر بنائیں اور غیر مسلموں اور اپنے مسلمان بھائیوں کو اپنے قریب لے کر آئیں۔
