تازہ تر ین

نیب تحقیقات میں شامل شخص وزیر اعظم کا معاون خصوصی،مقتدر حلقوں کُھلی کی تنقید

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایئرلائن ایئر بلیو کے ڈائریکٹر علی جہانگیر صدیقی کو وزیر مملکت کے عہدے کے برابر اپنا خصوصی مشیر تعینات کر دیا۔ علی جہانگیر صدیقی کے خلاف نیب میں ایزگارڈ نائن سکینڈل اور این آئی سی ایل میں جے ایس بینک کے دو ارب روپے کے اسکینڈل کی تحقیقات چل رہی ہیں۔ جے ایس ڈاٹ کام کی اپنی ویب سائٹ پر دی گئی تفصیلات کے مطابق علی جہانگیر صدیقی اس وقت تین کمپنیوں کے ڈائریکٹر ہیں جن میں ایئر بلیو لمیٹڈ، مہوش اینڈ جہانگیر صدیقی فاﺅنڈیشن اور جے ایس بینک لمیٹڈ شامل ہیں۔ دو کمپنیوں کے خلاف کرپشن کیسز ہیں۔ کابینہ ڈویژن کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق علی جہانگیر صدیقی کو قوانین کے مطابق وزیراعظم کے سپیشل اسسٹنٹ کے عہدے پرتعینات کیا گیا ہے جو وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔ذرائع کے مطابق علی جہانگیر صدیقی سٹاک ایکسچینج کے بروکر ہیں اور ان کی ایئربلیو میں ڈائریکٹر شپ بغیر کسی سرمایہ کاری کے نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق جے ایس گروپ کی طرف سے ایئربلیو میں بیس ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے جس کے بعد انہیں اس عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔ بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق علی جہانگیر صدیقی معروف کاروباری شخصیت جہانگیر صدیقی کے بیٹے ہیں اور ان کا نام 2016ءمیں منظرعام پر آنے والے پانامہ پیپرز میں شامل تھا۔ جے یو آئی کے سربراہ اور کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمن کو وفاقی وزیر جبکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن کو وزیر مملکت کا درجہ دے دیا گیا۔ مولانا فضل الرحمن کو وفاقی وزیر اور ماروی میمن کو وزیر مملکت کی مراعات اور پروٹوکول حاصل ہو گا۔ وہ کابینہ کے اجلاس میں شامل نہیں ہو سکیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv