تازہ تر ین
Sohail tanveer

سہیل تنویر باربا ڈوس کے بلے بازوں کے لیے قہر بن گئے

برج ٹاﺅن (اے پی پی) کیریبین پریمیئر لیگ میں سہیل تنویر کی تباہ کن باﺅلنگ کی بدولت گیانا امیزن واریرز نے بارباڈوس ٹریڈنٹس کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 99 رنز سے ہرا کر چوتھی کامیابی حاصل کر لی، بارباڈوس کی ٹیم 158 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 14 ویں اوور میں 59 رنز پر ڈھیر ہو گئی، سہیل تنویر کی برق رفتار گیندوں کے سامنے بارباڈوس کی بیٹنگ لائن اپ ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور کوئی بھی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا 7 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے، تنویر نے 3 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ برج ٹاﺅن میں کھیلے گئے لیگ کے 25 ویں میچ میں گیانا امیزن واریرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے، جیسن محمد 42 رنز بنا کر نمایاں رہے، اسد فودادین 27، والٹن 20 رنز بنا کر نمایاں رہے، رمپال اور ہوسین نے دو، دو وکٹیں لیں، جواب میں بارباڈوس ٹریڈنٹس کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 14 ویں اوور میں 59 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، بارباڈوس کا کوئی بھی کھلاڑی تنویر کی تیز ترین باﺅلنگ کا مقابلہ نہ کر سکا، ہوسین 17 رنز بنا کر نمایاں رہے، تنویر نے 3 رنز دے کر 5 وکٹیں لیں، راشد خان نے 3 جبکہ پریمس اور پال نے ایک، ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv