تازہ تر ین
parliment

آرٹیکل 62،63ختم نہیں ہو سکتے, اہم شخصیت نے راز سے پردہ اُٹھا دیا

اسلام آباد (آئی این پی ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے حکومت کی جانب سے آئین کی آرٹیکل62 اور63 میں ترمیم کی کوششو ں کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ یہ ختم نہیں ہو سکتے، نواز شریف کو منافق نہیں کہتا لیکن ان کی نیتوں میں فرق ہے، حکومت نواز شریف کو بچانے کے لیے ترمیم کرنا چاہتی ہے۔ پیپلزپارٹی کسی شخصیت کو بچانے کے لیے ایسا ہر گز نہیں کرے گی، امریکی صدر کو منہ توڑ جواب دینے پر چین کا شکر گزار ہوں،چین کے اس اقدام سے پاک چین دوستی مذید مستحکم ہو گی، آج پوری پاکستانی قوم میں چین کی محبت میں اضافہ ہوا ہے۔ بدھ کو اپنے ایک بیان میں حکومت کی جانب سے آئین کی آرٹیکل 62 اور 63 میں ترمیم کی کوششو ں پراپنے ردعمل میں خورشید شاہ نے کہاکہ ن لیگ نے اٹھارویں ترمیم کے موقع پر آصف زرداری کو پھنسانے کے لیے ضیا الحق کی ترامیم کو ختم کرنے مخالفت کی تھی۔ خورشید شاہ اللہ کی قدرت ہے کہ وہ خود اس میں پھنس گئے۔ خورشید شاہ اللہ کہتا ہے میں سب کو بخش دونگا لیکن منافق کو نہیں بخشوں گا۔ خورشید شاہ میں نواز شریف کو منافق نہیں کہتا لیکن ان کی نیتوں میں فرق ہے۔ ہمارت وزارت خارجہ اس معاملے کو ہینڈل کرنے میں ناکام ہو گیا ہے۔ خورشید شاہ وزارت خارجہ کی اب کے مار کے دیکھا والی پالیسی ہے۔ اس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔ خورشید شاہ نے کہاکہ حکومت نواز شریف کو بچانے کے لیے ترمیم کرنا چاہتی ہے۔ پیپلزپارٹی کسی شخصیت کو بچانے کے لیے ایسا ہر گز نہیں کرے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv