لاہور (شوبز ڈیسک) پاکستانی گلوکارشفقت امانت علی کا کہنا ہے کہ بےکار کی اوچھل کود کو مےوزک کہنا مےوزک کی توہےن کے مترادف ہے۔حکومت کو دم توڑ تی مےوزک انڈسٹری اور اس سے وابستہ گلوکاروں کی فلاح وبہبود کےلئے ہنگامی بنےادوں پر اقدامات کرنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو فنکار وں کے مسائل حل کرنے کےلئے جلد اقدامات کرنے چاہئیں تاکہ گلوکار عزت سے زندگی گزار سکےں لوگ اچھا اورخالص مےوزک سننا چاہتے ہےں مگر دور حاضر مےں پا پ گلوکاری کو زےادہ اہمےت دی جارہی ہے۔ ایک انٹر ویو میں ان کا کہنا تھا کہ مےوزک کی جو بنےاد ہے اس طرف کوئی توجہ نہےں دی جارہی جو ہم سب کے لئے لمحہ فکریہ ہے