تازہ تر ین
gusa

خبر دار اپنے جذبات کو مت چھپائیں ورنہ ۔۔۔

لاہور (نیٹ نیوز) بعض افراد اپنے منفی جذبات جیسے غصہ، الجھن یا بیزاری کو چھپا کر چہرے پر خوش اخلاقی سجائے پھرتے ہیں، تاہم ماہرین نے ایسے لوگوں کیلئے وارننگ جاری کردی ہے۔ امریکہ کی یونیورسٹی آف کیلیفورنیا میں کی جانیوالی تحقیق کے مطابق منفی جذبات کو دبا کر رکھنا اور ان کا اظہار نہ کرنا دماغی تناﺅ میں اضافہ کر سکتا ہے۔ ان کے مطابق منفی جذبات جیسے الجھن، غصے یا بیزاری کا اظہار کردینے سے دماغ پرسکون ہوجاتا ہے اور کچھ عرصے بعد آپ اس بات کو بھول جاتے ہیں۔ اس کے برعکس اگر آپ ان کا اظہار نہیں کرتے تو وہ ایک بوجھ کی صورت میں آپ کے ذہن پر سوار رہتی ہیں جو آپ کو ذہنی تناﺅ یا ڈپریشن میں مبتلا کرسکتی ہیں۔ ماہرین نے تحقیق میں یہ بھی بتایا کہ وہ افراد جو موڈ ڈس آرڈرز کاشکار ہوتے ہیں وہ اسے غلط سمجھنے کے بجائے اسے تسلیم کریں اور اس کے بارے میں مثبت انداز سے سوچیں تو وہ اس پر قابو پانے میں کامیاب رہتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق موڈ اور احساسات میں آنیوالی مختلف تبدیلیوں کا ابتداءمیں ہی مشاہدہ کر کے ان کے تدارک کی کوششیں کی جائیں تو مرض کو شدید ہونے سے بچایا جا سکتا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv