تازہ تر ین

حکمران ظالم, اپنے بچے کا خون معاف نہیں کرینگے

لالہ موسیٰ(سٹی ر پو رٹر خبر یں) حکمران ظالم ہیں ہم اپنے بچے کا لہومعاف نہیں کر یں ۔خواجہ سعدرفیق اور کیپٹن صفدر کا بیان ہمارے زخموں پر نمک چھڑ کنے کے متراوف ہے اس سے بڑا ظلم کیا ہو گا کہ سکواڈ میں دو ہیلتھ یو نٹ اور ریسیکو کی گا ڑیاں موجود تھیں لیکن کسی نے بھی روک کر بچے کو ر سیکو کرنے کی کو شش نہیں کی ہو سکتا ہے۔ اگر سکواڈ میں شامل ہیلتھ یو نٹ بچے کو بر وقت طبی امداد دئے دیتا تو ہمارے لخت جگرکی جان بچ جاتی لیکن اقتدار کے پجاریوں نے ہمارے معصوم کو اقتدار کے نشے میں گاڑیاں کے نیچے بے دردی سے روند ڈالا۔ ان خیالات کا ا ظہا ر مرحوم حامد کے چچا فضل الٰہی نے خبریں اور چینل۵سے انٹرویو میں کہا انہوں کے جواب میں بتایا کہ حامد کے والد کل سے بہتر ہیں لیکن ابھی تک صد مے میں ہیںاور کسی سے بات کر نے کے قابل نہیں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حامد کا سارا خاندان بہت کرب سے گزر رہا ہے کوئی بھی ہمارے اس د کھ میں شامل ہونے نہیں آیا۔ انہوں نے میاں نواز شریف کی طرف سے امداد کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ میاں نواز کو شرم آنی چاہیے کہ ہمارے بچے کی جان کی قیمت لاکھوں روپے لگا رہے ہیں ہمیں لا کھوں روپے نہیں بلکہ ا نصاف چا ہیے۔ انہوں نے کہا ہمارا کسی پا رٹی سے تعلق نہیں ہے اور نہ ہمارا بچہ استقبال کے لیے گیا تھا بلکہ بچہ ہمارا حسب معمول با ہر گیا اور ان ظالموں کے ظلم کا شکار ہو گیاحامد کے چچا نے بتایا کہ حامد کے والد ایک غریب آدمی ہیں اور سبزی منڈی میں اپنی مزدوری کرکے اپنے خاندان کی کفا لت کر رہا ہے اور حامد کے بہن اور بھائی بھی صدمہ کی حالت میں ہے اور بات کر نے کے قابل نہیں ہے حامدکے چچا فضل الٰہی نے FIRکے متعلق بتایاکہ پہلی FIRمیں گاڑی کا نمبر کنفرم نہیں تھا لیکن آج پولیس کو گاڑی نمبر دے دیا ہے لیکن ابھی تک انتظامیہ کی طرف سے کارروائی عمل میں نہیں ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ انصاف کی توقع کر سکتے ہیں لیکن یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ انصاف ملے گا مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ ہمارئے پاس مقامی مسلم لیگ ن کے ایم این اے آئے ہیں اور ہمارئے سا تھ تعاون یا انصاف والی کوئی بات نہیں کی سوائے فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے کہا کہ ا فسوس ہے ان مردہ دل لوگوں نے ہماری خبر تک نہیں لی اللہ ایسے ظالموں سے حساب ضرورلے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv