تازہ تر ین

فیصلہ قبول کریں کنٹینر میں نہ چھپیں, عمران خان کا اہم اعلان

اسلام آباد (نمائندگان خبریں) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف نے بار بار کہا تھا کہ جو عدالت کا فیصلہ ہو گا، میں تسلیم کروں گا، پھر انہوں نے یوسف رضا گیلانی سے کہا تھا کہ تم پر الزام لگا ہے، استعفیٰ دو، گھر جاو¿ لیکن اب وہی نواز شریف عدالت کا فیصلہ نہیں مان رہا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وفاقی اور صوبائی دونوں حکومتیں نواز شریف کی ہیں اور وہ ریاست کے ذرائع استعمال کرتے ہوئے کنٹینر میں گھس گئے ہیں لیکن جب میں کنٹینر میں تھا تو نواز شریف کہتے تھے کہ اس سے جمہوریت ڈی ریل ہو رہی ہے۔ عمران خان کہتے ہیں اگر وہ سچے اور ایماندار نہیں تو کسی بھی وزارت پر ان کا کوئی حق نہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا یہ بھی کہنا تھا کہ عائشہ گلالئی کے معاملے پر آزاد پارلیمانی کمیشن متنازعہ میسیجز کا جو فیصلہ کرے گا، وہ قبول کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کمیشن اور فرانزک ماہرین کی ٹیم جو فیصلہ کرے گی، انہیں قبول ہو گا۔ عمران خان نے سربراہ مملکت کیلئے سچے اور ایماندار ہونے کی شرط بھی لازمی قرار دے دی، بولے آرٹیکل 62، 63 پر عمل ہوتا تو ملک کا یہ حال نہ ہوتا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکمران عوام کا نام استعمال کر کے اقتدار میں آتے ہیں اور حکومت ملنے پر یہاں کا پیسہ چوری کر کے بیرون ملک لے جاتے ہیں۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشےد شاہ نے کہا ہے کہ میاں صاحب نے وہ شاخ کاٹی جس پر خود بیٹھے تھے آرٹیکل 62,63کے خاتمے کیلئے میاں صاحب کی منتیں کی تھیں مگر کرسی ملتی ہے تو میاں صاحب یہ سب کچھ بھول جاتے ہیں،اپنی بقاءکیلئے ریلی نکالنا ہرجماعت کا حق ہے مگر نوازشریف نے عوام میں آنے کیلئے بہت دیر کردی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں کیا۔اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ نوازشریف کو کہا تھا کہ آرٹیکل62,63 ضیاءالحق کی ایجاد ہے اسے ختم کردو مگر میاں صاحب کو4سال سے میری بات سمجھ نہیں آئی کیونکہ جب کرسی مل جاتی ہے تو سب کچھ بھول جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو بھٹو کا فلسفہ”طاقت کا سرچشمہ عوام ہے“ سمجھ اگیا مگر میاں صاحب بہت دیر کردی مہربان آتے آتے کیونکہ نوازشریف نے عوام میں جانے کا فیصلہ دیر سے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ اسمبلی کی مدت4سال ہونی چاہئے لیکن آرٹیکل62,63 میں تبدیلی کا وقت نہیں کیونکہ نوازشریف اب نااہل ہوچکے ہیں اور ہم نے انہیں مشورہ دیا تھا کہ طاقت کی بجائے پارلیمنٹ پر بھروسہ کریں مگر انہوں نے وہی شاخ کاٹی جس پر وہ بیٹھے رہے ہیں۔انہوں نے مزےد کہا کہ پیپلزپارٹی آئندہ انتخابات میں سرپرائز دے گی،تمام مسائل کا حل ہمارے پاس موجود ہے،پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی معاملہ نہیں وہ بھی اپوزیشن میں ہیں ہم بھی۔این اے 120میں اگر بیگم کلثوم نواز کو ٹکٹ دیا گیا تو انتخاب جیت جائیں گے۔ خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ریلی نکالنا ہرجماعت کاحق ہے ¾ نوازشریف کو عدالت نااہل قراردے چکی ¾خود کو بچانے کا یہی طریقہ تھا ۔اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کئی بارکہا کہ میاں صاحب طاقت کے بجائے پارلیمنٹ پربھروسہ کریں ¾انہیں بھٹو کا فلسفہ سمجھ آگیا ہے کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں۔خورشید شاہ نے کہاکہ جب کرسی ملتی ہے تومیاں صاحب سب کچھ بھول جاتے ہیں ۔ نوازشریف نے عوام کی رائے اور سوچ کو سمجھنے میں بہت دیر کی ۔ نا اہلی پرعوام کے پاس جانے میں نوازشریف نے بہت دیر کردی ¾قطری خط نے میاں صاحب کو نقصان پہنچایا۔ انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی آئندہ انتخابات میں سرپرائز دےگی۔ اگراین اے 120 پر بیگم کلثوم نواز کو امیدوار بنایا گیا تو ن لیگ انتخاب جیت جائےگی۔ خورشید شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی معاملہ نہیں، وہ بھی اپوزیشن میں ہے اورہم بھی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv