تازہ تر ین
Sirajul-Haq

”کسی تعصب میں مبتلا نہیں “

اسلام آباد(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ظفر حجازی کی گرفتاری اس مقدمہ میں آئندہ ہو نے والی گرفتاریوں کی پہلی کڑی ہے،کسی تعصب میں مبتلا نہیں ہیں، چاہتے ہیں کہ احتساب کا عمل اور جمہوریت دونوں ساتھ ساتھ چلتے رہیں، یقین ہے کہ اس فیصلے کے بعد ملک میں کرپشن کے راستے ہمیشہ کے لیے بند ہو جائیںگے،فیصلے کے بعد پانامہ سکینڈل میں ملوث باقی تمام افراد کو بھی بے نقاب کرنے کے لیے ہماری جدوجہد جاری رہے گی،سپریم کورٹ کے باہرنائب امیر میاں اسلم اور اسداللہ بھٹو کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ہمیں اپنی عدالت پر مکمل اعتماد ہے اور عدالت سے پاکستانی قوم کو بڑی امیدیں وابستہ ہیں انہوں نے کہا کہ ظفر حجازی کی گرفتاری خوش آئند ہے اور اس مقدمہ میں آئندہ جو گرفتاریاں ہونی ہیں یہ اس کی پہلی کڑی ہے ۔فیصلہ محفوظ ہو گیا ہے آج جمعہ کا دن تھا کہ سرکاری وکلاءغلط بیانی سے کام نہیں لیں گے لیکن انہوں نے اپنی وہی روایت قائم رکھی جو کئی ماہ سے قائم رکھے ہوئے ہیں ہم سیاسی تعصب میں مبتلا نہیں ہیں۔احتساب کی بات کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ احتساب اور جمہوریت دونوں چلتے رہیں۔پہلی دفعہ طاقتور لوگ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے ان کا خیال تھا کہ شاید جے آئی ٹی ان کے محل میں آئے گی یا وہ شاہی خیمہ لگا کر ان کو طلب کرے گی۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف اوران کے خاندان قطری شہزادے کو نہیں منا سکے قطری شہزادے بٹیر اور تلور کے شکار کے لیے توپاکستان آتے ہیں مگر شریف خاندان کی سچائی ثابت کرنے کے لیے نہ آ سکے۔چاہتے ہیں کہ 62 اور 63 کی روشنی میں فیصلہ آئے۔حکمرانوں نے 62,63 کو آئین سے نکالنے کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ صادق و امین رہنے کی اس شق کو ہی ختم کردیا جائے۔وزیراعظم نے پانامہ سکینڈل کے بعد اپنی آمدن کے جو ذرائع پارلیمنٹ میں بتائے تھے اس میں دس ہزار ریال کا ذکر ہی نہیں تھا۔ہمیں یقین ہے کہ اس فیصلے کے بعد ملک میں کرپشن کے راستے ہمیشہ کے لیے بند ہو جائیںگے اور ملک کرپشن فری بن جائےگا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم دیر بالا میں جلسہ کے دوران جذباتی ہو گئے ان کی تقریر سے ثابت ہوا کہ وہ پریشان ہیں وزیراعظم کے پاس صرف ایک ہی سچائی کا راستہ ہے کہ جذباتی بیانات سے ان کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا انہوں نے کہا کہ ان فیصلے کے بعد پانامہ سکینڈل میں ملوث باقی تمام افراد کو بھی بے نقاب کرنے کے لیے ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔عدالت عظمی سے کہتے ہیں کہ شریف خاندان کے حساب کے بعد احتساب کا عمل اس وقت تک مکمل نہیں ہوگا جب تک پانامہ میں شامل تمام افراد کا احتساب نہیں ہو جاتا۔سراج الحق نے کہاکہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف دھمکیاں دینے کی بجائے عدالت میں ثبوت پیش کرتے، پاناما فیصلے ملک کے روشن مستقبل سے وابستہ ہے، شاہی خاندان کوثبوت فراہم کرنے کےلئے3مواقع دئیے گئے،انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی جمہوریت سے وابستہ ہے،ایسا فیصلہ ہوناچاہیے،پاکستان واحدملک ہے جہاں حکمران خود کواحتساب سے بالاسمجھتے ہیں،پاناماکیس کے فیصلے سے ملک کامستقبل وابستہ ہے۔ احتساب کے نعرے سن کر وزیر اعظم جذباتی ہوگئے ہیں اور ان خاندان کو پریشانی لاحق ہوگئی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے ہم سب مطالبہ کر رہے تھے کہ وزیر اعظم مستعفی ہوجائیں مگر اب ان کے پاس مستعفی ہونے کا وقت بھی گزر گیا ہے ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv