تازہ تر ین

واٹس ایپ پر بچوں کے جنسی استحصال کا انکشاف

میڈرڈ(اے پی پی)واٹس ایپ پر بچوں کے استحصال پر مبنی ویڈیوز بھیجنے پر 15 ممالک کے خلاف آپریشن کے تحت 50 افراد کو گرفتارکیا گیا ہے۔ ہسپانوی پولیس حکام کے مطابق آمیری پول اور انٹر پول کے اشتراک سے بیک وقت کیے ایک آپریشن میں بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث ایک منظم گروہ کی نشاندہی کی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بعض لاطینی ممالک میں واٹس ایپ کا سہارا لیتے ہوئے یہ گھناونا جرم کیا جا رہا تھا جس کی نشاندہی کرنے پر سپین،کولمبیا، بولیویا، برازیل، چلی،کوسٹا ریکا، جمہوریہ ڈومینیک ،گوئٹے مالا ،میکسیکو ، پیرا گوئے، وینیزویلا ،یورو گوائے، پاناما، نکارا گوا اور اٹلی میں آپریشن کرتے ہوئے 50 افراد کو گرفتار کیا گیا ۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv