تازہ تر ین

سمارٹ فون کو قریب رکھنے بارے خطرناک خبر

لاہور(خصوصی رپورٹ)ایک نئی سائنسی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ سمارٹ فون کے کسی کمرے میں رکھے ہونے سے ، خواہ فون بند ہی کیوں نہ ہو، اس کمرے میں موجود افراد کی ذہنی صلاحیتوں پر منفی اثر پڑتا ہے ۔ محققین کا کہنا ہے کہ سمارٹ فون ہمارے لیے Brain Drain کے طور پر کام کرتا ہے کیونکہ ہمارے دماغ کا ایک حصہ مستقل طور پر فون کے بارے میں سوچتا رہتا ہے ۔برطانوی اخبار کے مطابق سمارٹ فون کے کمرے میں ہونے کے نتیجے میں وہاں موجود لوگوں کو آسان سا کام انجام دینے میں بھی کافی جد و جہد کرنا پڑتی ہے ۔لوگ یہ محسوس کرتے ہیں کہ ان کی تمام تر توجہ اپنے کام پر ہے تاہم سمارٹ فون غیر محسوس طریقے سے انکے دماغ کے کام کرنے کے عمل کو محدود کر دیتا ہے ۔تحقیق کے مرکزی مولف ڈاکٹر ایڈریان وارڈ کے مطابق تحقیق کے دوران ہم نے دیکھا کہ جب بھی سمارٹ فون زیادہ قابلِ توجہ بنا تو تحقیق میں شامل افراد کی ادراک اور احساس کی صلاحیت میں کمی آئی”۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv