تازہ تر ین
ch nisar ali khan

امریکا کا بھارت کی زبان بولنا قابل تشویش ہے، وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان کا کہنا ہے کہ یہ بات انتہائی قابل تشویش ہے کہ امریکی انتظامیہ ہندوستان کی زبان بولنے لگی ہے، امریکا نے بھارتی وزیر اعظم مودی کے دورہ واشنگٹن پرحزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین کو دہشت گرد قرار دیا ہے۔وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے مزید کہا کہ بھارتی حکومت نہ صرف کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں میں ملوث ہے بلکہ روز اوّل سے حق خود ارادیت کی جائز اور منصفانہ تحریک کو دبانے اور آزادی کی کاوشوں کو دہشت گردی کے طور پر پیش کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے اور جس کے غاصبانہ طرز عمل پر ہر بااصول اور باضمیر قوم کو تشویش ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم کی وائٹ ہاﺅس یاترا کے بعد امریکی حکومت کے بیان سے ایسا لگتا ہے کہ امریکا کے نزدیک معصوم کشمیریوں کے خون کی کوئی اہمیت نہیں۔چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ لگتا یوں ہے کہ شاید انسانی حقوق کے حوالے سے بین الاقوامی قوانین کا کشمیر میں اطلاق نہیں ہوتا اور وہاں انسانی حقوق کی پامالی اور معصوموں کے خون کی ہولی کھیلے جانے جیسے سنگین جرائم کو بھی فراموش کیا جا سکتا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv