تازہ تر ین

جاپان میں نایاب ”سفید“ سٹرابری

لاہور(نیٹ نیوز)سٹرابری کو آپ نے سرخ رنگ میں ہی دیکھا ہوگا لیکن جاپان میں نایاب سفید رنگ کی سٹرابری بھی دستیاب ہے جو منفرد ہونے کے ساتھ ساتھ قیمتی بھی ہے ۔جاپان کے شہری ”یوتیشو تیشما “ نے4 سال قبل سفید سٹرابری کی کاشت کا کامیاب تجربہ کیا تھا جس کے بعد سے وہ مسلسل اس کی کاشت کر رہے ہیں اور اسے مارکیٹ میں فروخت بھی کر رہے ہیں۔ ”یوتیشو تیشما“ کا فارم دنیا کا واحد باغ ہے جو سفید سٹرابری کی کاشت کرتا ہے یہ سرخ سٹرابری کے مقابلے میں کافی بڑی ہے جبکہ ان کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے سفید سٹرابری کی کاشت پر کئی سال لگائے جس کے لئے مختلف تکنیک کا استعمال بھی کیا گیا۔ اس کا ایک دانا 10 ڈالر میں فروخت ہوتا ہے جبکہ ا یک پیکٹ کی قیمت 40 ڈالر ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv