ٹوکیو(ویب ڈیسک)گرینفل ٹاور لندن ایسٹ میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ایک سو بیس فلیٹ پر مشتمل چوبیس منزلہ بلڈنگ میں فجر کے وقت آگ بھڑک اٹھی۔اس دوران مسلمان رمضان میں سحری کے لیے اٹھے ہوتے ہیں۔عینی شاہدین کے مطابق سب سے پہلے مسلمان نوجوان وہاں پر پہنچے اور انہوں نے لوگوں کو بلڈنگ سے نکالنے میں مدد کی۔جس کی وجہ سے بہت زیادہ جانی نقصان ہونے سے بچ گیا۔ جب آگ بھڑکی اس وقت مسلمان سحری کر کے نماز کے لیے مساجد میں جا رہے تھے۔نماز کے لیے انہوں نے سب سے پہلے فلیٹ میں پھنسے لوگوں کو بچایا جس کی وجہ سے کئی قیمتی جانیں بچ گئی۔عینی شاہد کے مطابق سب سے پہلے پہنچنے والے مسلم نوجوان تھے۔اگر رمضان نہ ہوتا تو بہت سا جانی نقصان اٹھانا پڑتا۔برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ اگر رمضان کا مہینہ نہ ہوتا توزیادہ جانی نقصان ہوسکتا تھا۔