تازہ تر ین

اب آپ کو دوست بنانے کیلئے سوچنے کی ضرورت نہیں, نئے سوفٹ وئیر کی دھوم

لندن(ویب ڈیسک) مشہور ڈیٹنگ ویب سائٹ ”میچ ڈاٹ کام“ نے صارفین سے خودکار چیٹنگ کرنے اور انہیں ہم مزاج افراد سے دوستی کرنے میں مدد دینے والا سافٹ ویئر یعنی ’چیٹ بوٹ‘ متعارف کرایا ہے جس کا نام ”لارا“ رکھا گیا ہے۔اس ویب سائٹ پر رجسٹر ہونے کے بعد فیس ب±ک میسنجر میں ٹیکسٹ میسجز کے ذریعے صارف اس چیٹ بوٹ (Chatbot) سے رابطہ کرتا ہے۔ سب سے پہلے ’لارا‘ ا?پ کو خوش ا?مدید کہتی ہے اور پھر ا?پ سے ذاتی پسند ناپسند اور شخصیت کے مختلف پہلوو¿ں کے بارے میں سوالات کرتی ہے۔ درجنوں سوال جواب کے بعد یہ ا?پ کے سامنے باری باری ایسے افراد کے نام تجویز کرتی ہے جو ممکنہ طور پر ا?پ کےلیے اچھے دوست ثابت ہوسکیں گے۔پچھلے سال یہ سروس فرانس میں شروع کی گئی تھی لیکن اب اس کا اجرائ برطانیہ میں بھی کردیا گیا ہے۔ میچ ڈاٹ کام کا کہنا ہے کہ اس ویب سائٹ پر رجسٹر ہونے سے پہلے کسی بھی صارف کو 30 سے زائد حوالوں سے تقریباً 50 سوالوں کے جوابات دینا پڑتے ہیں یعنی اس طرح یہ ویب سائٹ اپنے صارفین کی تفصیلات سے بخوبی ا?گاہ ہوجاتی ہے۔ دوست بنانے میں مدد دینے کےلیے ’لارا‘ ان ہی تفصیلات کا جائزہ لینے کے بعد صارف کے سامنے اس کے ہم مزاج لوگوں کے نام تجویز کرتی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv