تازہ تر ین

چین میں سکول کے قریب بڑا دھماکہ،7ہلاکتیں،59زخمی

بیجنگ)ویب ڈیسک) چین میں ایک اسکول کے قریب دھماکے سے 7 افراد ہلاک اور بچوں اور خواتین سمیت 59 افراد زخمی ہو گئے۔چین کے مشرقی صوبہ جیانگ زو کی کاو¿نٹی فینگ ڑیان میں ایک اسکول کی چھٹی کے وقت گیٹ پر اس وقت زوردار دھماکا ہوا جب بچے اسکول سے باہر نکل رہے تھے۔ مقامی میڈیا کے مطابق دھماکے میں کم از کم 7 افراد ہلاک اور 59 زخمی ہوئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔سیکیورٹی حکام نے علاقے کا محاصرہ کر کے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے ہیں جب کہ علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv