تازہ تر ین

زیادہ گالیاں دینے والے لوگ کیسے ہوتے ہیں ؟

لاہور(خصوصی رپورٹ)اگر آپ کو گالیاں دینے کی بری عادت ہے تو جان لیجئے کہ اس کا ایک فائدہ بھی ہے ۔ حالیہ تحقیق میں انکشاف کیا گیا کہ زیادہ گالیاں دینے والے زیادہ ایماندار اور صاف دل کے مالک ہوتے ہیں۔انگلینڈ کی کیمبرج یونیورسٹی میں کی جانے والی تحقیق میں 276 افراد اور ان کی گالیاں دینے کی عادات کا مطالعہ کیا گیا۔ لوگوں سے ان کی پسندیدہ گالی کے بارے میں پوچھا گیا اور پوچھا گیا کہ وہ کب ان کا استعمال کرتے ہیں بعد ازاں ان سے پوچھا گیا کہ وہ اپنی غلطی کا الزام دوسروں پر دھرتے ہیں، کھیل میں بے ایمانی کرتے ہیں اور دوسروں کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔ان تمام معلومات کا تجزیہ کرنے کے بعد سائنس دانوں نے نتیجہ اخذ کیا کہ زیادہ گالیاں دینے والے افراد جھوٹ بہت کم بولتے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv