تازہ تر ین
pakistan

انگلینڈ نے پاکستان کو 212رنز کا ہدف دیدیا

کارڈف(ویب ڈیسک)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 212 رنز کا ہدف دیا ہے۔ کارڈف کے صوفیہ گارڈن میں کھیلے جا رہے چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں انگلش بیٹنگ لائن پاکستانی بولرز کے سامنے بے بس نظر آئی اور پوری ٹیم آخری اوور میں 211 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔اس سے قبل قومی ٹیم کے قائد سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ کی جانب سے جونی بیئر اسٹو اور الیکس ہیلز نے اننگز کا آغاز کیا لیکن ڈیبیو کرنے والے رومان رئیس نے اپنے تیسرے ہی اوور میں الیکس ہیلز کو 34 کے مجموعی اسکور پر آو¿ٹ کرکے پہلی کامیابی حاصل کی وہ 13 رنز بناسکے جب کہ بیئراسٹو بھی 4 رنز کی کمی سے اپنی نصف سنچری مکمل نہ کرسکے اور 46 رنز پر حسن علی کا شکار بنے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv