لاہور(خصوصی رپورٹ)حال ہی میں شروتی ہاسن کو مبینہ پلاسٹک سرجری کے سبب ٹرول کیا گیا تاہم اداکارہ نے معاملے پریہ کہتے ہوئے کمنٹ کرنے سے انکار کردیاکہ وہ کسی کو جوابدہ نہیں ،اب سوشل میڈیا پر پریانکا چوپڑاکوخوب ٹرول کیا جارہا ہے یہ سب ممبئی واپس آنے سے قبل پریانکا چوپڑا کے انسٹا گرام پر اپنی تصویر پوسٹ کرنے کے بعد شروع ہوا اس مخصوص تصویر نے مداحوں کی توجہ اداکارہ کی ناک کی طرف کردی اور اب یہ گفتگو تھمنے کا نام نہیں لے رہی۔واضح رہے یہ پہلی بار نہیں کہ اداکارہ کی ناک کے متعلق بات ہورہی ہو، ایک بار ان سے یہ سوال ٹاک شو میں بھی پوچھا جاچکا ہے ۔