تازہ تر ین

کوہلی ،رنویر سنگھ، انوشکا،میسی ،کیا یہ اصل ہیں؟, سوشل میڈیا پر دھوم

لاہور (ویب ڈیسک) جب کسی کے ہم شکل ہونے کی بات ہوتی ہے تو معاملہ بعض اوقات انتہائی دلچسپ ہو جاتا ہے کیونکہ کسی مشہور شخصیت کی لوکل ”کاربن کاپی“ مل جائے تو حیرت سے زیادہ خوشی ہوتی ہے۔کچھ عرصہ قبل بھارتی اداکار رنویر سنگھ کی شکل کا ایک پاکستانی سامنے آیا تھا جس کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی تھی۔اس کے بعد ایران کا ”میسی“ تو انٹرنیٹ پر طوفان ہی لے آیا تھا اور اس کے ساتھ سیلفی بنانے والوں کا اس قدر رش بڑھ گیا کہ پولیس کو اسے گرفتار کرنا پڑ گیا۔کہا جاتا ہے کہ دنیا میں ہر شخص کی شکل جیسے 6 افراد پائے جاتے ہیں اور آج کل کے دور میں ایسے افراد کو ڈھونا مشکل نہیں رہا بلکہ سوشل میڈیا کے باعث تو اب پوری دنیا سے ایسے افراد سامنے آ رہے ہیں۔دلچسپ امر یہ ہے کہ اب بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی طرح نظر آنے والا شخص بھی منظرعام پر آ گیا ہے اور ڈومینوز پیزا پر کام کرتا ہے۔ اس شخص کی مکمل شکل تو سامنے نہیں آ سکی مگر جو تصاویر منظرعام پر آئی ہیں انہیں دیکھ کر تو یوں محسوس ہوتاہے کہ یہ جیسے ویرات کوہلی کا ہم شکل ہے۔اس سے بھی زیادہ دلچسپ بات یہ ہے کہ کچھ عرصہ قبل پاکستان کے نجی ٹی وی پر چلنے والے ایک پروگرام ”جیتو پاکستان“ پر انوشکا شرما کی شکل جیسی لڑکی بھی آئی تھی جس کی تصاویر نے انٹرنیٹ پر طوفان برپا کر دیا تھا اور اب ”ویرات کوہلی“ بھی پاکستان میں ”پکڑے“ گئے ہیں۔ اور اب یہ بھی کہا جا سکتا ہے کہ بھارت کا یہ معروف جوڑا پاکستان میں بھی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv