تازہ تر ین

پاکستانی ٹیم میں سفارشی کون کون ؟؟؟؟

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ کے بعد کرکٹ ناقدین، ماہرین اور سابق کھلاڑیوں نے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کی جیت کو ایک ڈرامہ قرار دیا ہے۔ سابق آسٹریلوی کپتان آئن چیپل نے کہا کہ پاکستان کی جیت سے سری لنکا کی ہار ہے۔ پاکستانی ٹیم، اس کی مینجمنٹ اور کرکٹ بورڈ مسلسل وہی غلطیاں دہرا رہے ہیں جو ماضی میں کرتے رہے ہیں۔ فلاپ بلے بازوں اور باﺅلروں کو بار بار موقع دیئے جا رہے ہیں اور یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ کیا یہ مواقع ان کو کرکٹ بورڈ، ٹیم مینجمنٹ یا کپتان دے رہا ہے۔ جب تک یہ مسئلہ ٹھیک نہیں ہوتا پاکستان کی ٹیم دنیا کی پہلی چار ٹیموں میں جگہ نہیں بنا سکے گی۔ ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ویون ریچرڈ نے کہا ہے 250 رنز سے کم کا ہدف7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرنا پاکستانی بیٹنگ پر سوالیہ نشان ہے۔ ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان برائن لارا نے کہا کہ ایک وہ وقت تھا جب پاکستانی ٹیم سے دنیا گھبراتی تھی اس وقت پاکستانی ٹیم میں اصل سٹار موجود تھے۔ عمران خان، جاوید میاں داد، باسط علی، وسیم اکرم، وقار یونس اور عبدالقادر ہوتے تھے۔ اس وقت دو دہائیوں کے بعد پاکستان کی ٹیم میں کوئی سٹار موجود نہیں۔ سابق کپتان مصباح الحق نے کہا کہ سرفراز کو 60رنز کی اننگز میں 2 موقع نہ ملتے تو پاکستان یہ میچ ہار جاتا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv