ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ فلم ”جگا جاسوس “ کی تاخیر کی وجہ یہ ہے کہ یہ ایک منفرد فلم ہے جس کی وجہ سے اسے ریلیز ہونے میں وقت درکار ہے ۔واضح رہے کہ فلم کئی بار تاخیر کا شکار ہو چکی ہے ۔فلم رواں سال جولائی میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی ۔فلم میں رنبیر کپور اور کترینہ کیف مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں ۔فلم کے ہدایتکار انوراگ باسو ہیں ۔آج کل کترینہ سلمان خان کے ساتھ فلم ”ٹائیگر زندہ ہے“ کی عکسبندی میں مصروف ہیں اور اس کے بعد وہ عامر خان کے ساتھ فلم ”تھگز آف ہندوستان“ میں جلوہ گر ہوں گی ۔