تازہ تر ین
frog.jpg

بارشوں کیلئے مینڈکوں کی شادی ،کئی دلہنیں بھاگ گئیں

لاہور(خصوصی رپورٹ)بھارتی ریاست آسام میں کسانوں نے مون سون بارش کی دعا کا انوکھا طریقہ اپنایا اور بارش کے دیوتا کو خوش کرنے کیلئے مختلف رسومات کیساتھ مینڈکوں کی شادی کروا دی۔مینڈکوں کی شادی کیلئے تقریب کا انعقاد بہت دھوم دھام سے کیا گیا۔تقریب میں جہاں کسانوں کی بڑی تعداد نے حصہ لیا وہیں عورتیں اور بچے بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئے اور خوب بھنگڑے ڈالے ۔اس موقع پر جہاں مینڈک دولہے کو خوب سجایا گیا وہیں مینڈک دلہن کو بھی سندور لگا کر سہاگن کا درجہ دیا گیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv