تازہ تر ین

قطر نے ایران اور ترکی سے رابطے بڑھا لئے ، اہم مطالبہ کر دیا

دوحہ(خصوصی رپورٹ)متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے قطر کے ساتھ تمام سفارتی اور تجارتی تعلقات ختم کرلینے کے بعد قطر کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جس پر قطر نے کھانے کی اشیاءاور پینے کے پانی کی ممکنہ کمی سے نمٹنے کیلئے اب ایران اور ترکی کے ساتھ بات چیت کے لئے کوششیں تیز کر دی ہیں ۔تفصیل کے مطابق ایک افسر نے بتایا کہ قطر کو کھانے پینے کی اشیاءکے سب سے بڑے سپلائر متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب ہیں ۔ ان کے ساتھ روابط منقطع ہوجانے کے بعد ملک میں کھانے پینے کی ممکنہ کمی اور مہنگائی کے طوفان سے نمٹنے کیلئے ترکی، ایران اور کچھ دیگر ممالک سے بات چیت کی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان ممالک سے قطر ایئرویز کے مال بردار طیاروں کے ذریعہ کھانے پینے کی اشیااور پینے کے پانی کی فراہمی کرائی جائے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv