برمنگھم(نیوزایجنسیاں)چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں اہم میچ میں مدمقابل ہیں اور اس میچ میں ایک ایسا واقعہ ہو گیا جو آج تک نہیں ہوا۔ایجبسٹن میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستانی اسپنر نے عمدہ باو¿لنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقی اوپنرز کو جلد رخصت کر دیا جس کے بعد جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈی ویلیئرز کی میدان میں آمد ہوئی۔تاہم عماد وسیم کی باو¿لنگ کا سامنا کرنے والے ڈی ویلیئرز پہلی ہی گیند پر محمد حفیظ کو کیچ دے کر پویلین لوٹ کر گولڈن ڈک کا شکار ہو گئے۔یہ ڈی ویلیئرز کے ون ڈے کیریئر میں پہلا موقع تھا کہ وہ گولڈنگ ڈک کا شکار ہوئے ہوں اور اس سے قبل کبھی بھی پلی ہی گیند پر صفر پر آو¿ٹ نہیں ہوئے۔221 ون ڈے میچوں کی 212 اننگز میں نو ہزار 303 رنز بنانے والے ڈی ویلیئرز مجموعی طور پر اپنے کیریئر میں سات مرتبہ صفر پر آو¿ٹ ہوئے ہیں۔