تازہ تر ین

بورڈ کی شرجیل ،خالد کو بطور گواہ پیش کرنیکی درخواست

لاہور(آئی این پی) پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں پی سی بی نے شرجیل خان اور خالد لطیف کو بطور گواہ ٹریبیونل کے سامنے پیش کرنے کی درخواست کردی۔نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں اسپاٹ فکسنگ کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل خان کے وکیل شیغان اعجاز نے اوپنر کے خلاف پی سی بی کے آڈیو ویڈیو ثبوت کو غیر اہم قرار دے کر مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹریبیونل کو پی سی بی کی ریکارڈ کردہ ویڈیو دکھائی گئی، حالانکہ اس انٹرویو کی کوئی قانونی حیثیت ہی نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پی سی بی کے جانب سے جو گواہ پیش ہوئے انہوں نے بھی اس ویڈیو ثبوت کو غیر اہم قرار دیا۔شیغان اعجاز کا کہنا تھا کہ پی سی بی تاخیری حربے استعمال کر رہا ہے، وقت طلب کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ فیصلہ بورڈ کے خلاف آئے گا۔ پی سی بی کل 2 بجے ٹریبیونل کو اپنا جواب جمع کروائے گا۔ادھر پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے کہا کہ ٹریبیونل حکام سچ کی تہہ تک پہنچنا چاہتے ہیں، بھاگنے والا شخص غلط ہوتا ہے، معصوم شخص ہمیشہ پیش ہو کر جرح کا مقابلہ کرتا ہے، شرجیل خان اور خالد لطیف کو بطور گواہ بلانے کی درخواست کی ہے، جرح میں بہت سی باتیں سامنے آئیں گی جو وہ بتانا نہیں چاہتے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv