تازہ تر ین
ashraf ghani

اشرف غنی انتظامیہ کی پاکستان دشمنی, خوفناک انکشاف

اسلام آباد، کابل (خصوصی رپورٹ) کابل بم دھماکے کے بعد افغان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ساتھ کرکٹ تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد جولائی، اگست میں 2 میچز کی مجوزہ سیریز بھی ختم کر دی گئی ہے۔ افغان کرکٹ بورڈ نے سوشل میڈیا پر بیان کے ذریعے اس بات کا اعلان کیا کہ پاکستان کے ساتھ کرکٹ تعلقات ختم کردیئے اور افغان بورڈ نے اس کی وجہ کابل بم دھماکے بتایا ہے۔ سابق واقعات کی طرح اشرف غنی انتظامیہ نے اس بار بھی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے تحقیقات کیے بغیر ہی بم دھماکوں کا الزام پاکستان کے سر تھوپ دیا جس سے ان کی پاکستان کے ساتھ دُشمنی کھل کر سامنے آگئی ہے۔ ادھر افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس نے پاکستان اور پاکستانی خفیہ اداروں پر الزامات عائد کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ کابل بم دھماکہ پاکستان نے آئی ایس آئی کے تعاون سے کروایا جب کہ اس منصوبے کو عملی جامہ حقانی نیٹ ورک اور لشکر طیبہ نے پہنایا۔ افغانستان کے دارالحکومت کابل کے انتہائی حساس اور بھاری پہرے میں سفارتی علاقے میں گزشتہ روز ہولناک دھماکے میں ہلاک ہونے والے 80 افراد میں 2، اور 400 زخمیوں میں 4 صحافی بھی شامل ہیں۔ متاثرہ علاقہ کابل کنٹونمنٹ کی حدود میں آتا ہے جس نے پورے شہر کو ہلا کر رکھ دیا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ افغانستان میں یہ ہفتہ بھر کے اندر دہشت گردی کی دوسری اور 2017ءکی یقینا سب سے بڑی واردات ہے۔ دھماکہ کے بعد افغان طالبان نے فوری طور پر واردات سے اپنی لاتعلقی ظاہر کردی جس سے افغانستان میں داعش کے جڑ پکڑنے کی اطلاعات کو تقویت ملتی ہے۔ یہ اطلاعات گردش کرتی رہی ہیں کہ عراق اور شام سے فرار داعش کی باقیات نے افغانستان میں قدم جمالیے ہیں۔ یہ صورت حال افغانستان اور پاکستان دونوں کے لیے تشویشناک ہے۔ وقت کا تقاضا ہے کہ یہ دونوں ممالک اپنے اختلافات کو پس پشت ڈال کر اس مشترکہ دُشمن سے نمٹنے کی سعی کریں۔ انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس (آئی ایف جے) اور افغان انڈی پینڈنٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن نے دہشت گردی کی مذکورہ واردات کی مذمت کی ہے جس میں ایک مقامی ٹی وی چینل اور بی بی سی کے کابل میں نمائندے اپنی جانوں سے گئے۔ یہ دھماکہ پاکستانی، جرمن اور بھارتی سفارت خانوں کے قریب ہوا۔ امریکی سرپرسرتی اور بھارتی رہنمائی کے باوجود اس واردات میں صدر اشرف غنی کی حکومت کے لیے کئی سبق ہیں۔ اس کے باوجود کابل انتظامیہ کا پاکستان کے ساتھ رویہ معاندانہ ہے۔ گزشتہ چند ماہ سے اسلام آباد کی مفاہمتی کوششوں کے باوجود اشرف غنی کی حکومت نے جارحانہ رویہ اختیار کررکھا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv