اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما مولا بخش چانڈیو نے فردوس عاشق اعوان کے تحریک انصاف میں جانے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فردوس عاشق کبھی بھی روحانی طور پر پیپلزپارٹی میں شامل نہ تھی وہ جیالی تھی نہ ہی کسی نظریئے کے تحت پی پی پی آئی تھی، اس کے جانے سے پارٹی کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فردوس عاشق اب وقت کا فائدہ اٹھا کر تحریک انصاف میں چلی گئی ہے وہاں سے کسی اور پارٹی میں چلی جائے گی۔
