حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ آپ نے فرمایا: بنی آدم کا ہر عمل خود اس کیلئے ہے ماسوائے ”روزے“ کے کیونکہ روزہ میرے لئے ہے اور میں ہی اس کا اجر دوں گا۔ روزہ ایک ڈھال ہے۔ اگر کوئی روزہ رکھے تو اسے چاہئے کہ وہ نہ غلط زبان استعمال کرے‘ نہ آواز بلند کرے یا احمقانہ طرزعمل اپنائے۔ اگر کوئی دوسرا اس سے جھگڑے تو وہ دو بار کہہ دے کہ میں روزے سے ہوں۔
اس خدا کی قسم جس کے قبضے میں محمد کی روح ہے۔ روزہ دار کے منہ کی بو بروز قیامت مشک سے زیادہ بھلی ہوگی۔
(اس حدیث کو صحیح مسلم‘ صحیح بخاری اور ابوداﺅد نے روایت کیا ہے)