تازہ تر ین

اس افسر کو میڈل دینا شرمناک ہے۔۔۔

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرپرسن کشمیر بیس اینڈ کلچر مشال حسین ملک نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کی جارحیت کی کوئی حد نہیں رہی۔ بھارتی حکومت کشمیری عوام کو صفحہ ہستی سے مٹانا چاہتی ہے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں نہتے لوگوں کو ظلم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ مظالم ڈھانے پر بھارتی افسر کو میڈل دینا شرمناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی پالیسی ہے کہ کشمیریوں کی نسل کشی کی جائے۔ ایسی قوم جس کے پاس ہتھیار نہیں ان پر جنگ مسلط کر دی گئی۔ مشال ملک نے کہا کہ پاکستانی حکومت کو عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں اور عامل مبصرین کو کشمیر بھیجنے میں کردار ادا کرے۔ نون لیگ کے رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ یہ دیکھنا ضروری ہے کہ جے آئی ٹی واقعی انصاف کر رہی ہے۔ انہیں حسین نواز کو بلانا نہیں چاہئے تھا۔ سپریم کورٹ کے پاس تمام دستاویزات موجود ہیں۔ منی لانڈرنگ اور نہ ہی ٹیکس چوری ثابت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ عدالت نے تحقیقات کا حکم دیا جس پر ہم نے سر تسلیم خم کیا۔ ہمارے خلاف پیش کی گئی دستاویزات کو عدالت نے پکوڑوں کے کاغذ کہا۔ جے آئی ٹی سے ہر قسم کا تعاون کیا جائے گا لیکن س میں کچھ لوت متنازع ہیں۔ جو لوگ متنازع ہیں ان کی کچھ وجوہات ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv