لاہور (کرائم رپورٹر) سعودی عرب نے مزید 20پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا۔ غیر قانونی طور پر رہائش پذیر پاکستانیوں کو سعودی ائیر لائنز کی پرواز 738کے ذریعے جدہ سے لاہور ڈی پورٹ کیا گیا۔ علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر امیگریشن حکام نے ڈی پورٹ کئے گئے پاکستانیوں سے ضروری پوچھ گچھ کے بعد گھروں کو جانے کی اجازت دیدی۔